مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
روسی دارالحکومت میں نسل پرستوں کا بڑا مظاہرہ، تارکین وطن کی شامت شروع ..!!
ماسکو ...دنیا کی سابقہ سپر پاور روس کے دارالخلافہ میں عرصے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مطاہرہ کیا ہے۔ نسل پرستوں کے اس بڑے مظاہرے میں شریک 380 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 باوردی اہلکاروں زخمی بھی ہوئے۔ یہ مظاہرہ ایک روسی نژاد شخص کے ایک مخصوص علاقے میں قتل کے خلاف کیا گیا۔ احتجاج میں مظاہرین ’روس صرف روسیوں کے لیے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرہ ماسکو کے جنوبی حصے میں کیا گیا جو ایک صنعتی علاقہ ہے۔ قتل کا واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا تھا۔ حکومت نے مزید مظاہروں کو روکنے کے لیے اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں۔ اِس دوران روسی پولیس نے تارکین وطن کے خلاف ممکنہ طور پر کارروائیوں کے تناظر میں مختلف چھاپوں میں بارہ سو افراد کو گرفتار کرنے کا دعوا کیا ہے۔