مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کامحاصرہ ،فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا، قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ان نوجوانوں کو سوپور میں امرگڑھ کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا، آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے دو بھارتی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہید نوجوانوں کی شناخت اظہر خان سکنہ کپواڑہ اور سجاداحمد لون سکنہ سوپور کے نام سے ہوئی ہے ۔بھارتی فورسز نے دعویٰ کیاہے کہ یہ دونوں مجاہدین تھے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔