مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے:وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر
اسلام آباد:وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی پر کشمیریوں کو مکمل اعتماد ہے ، مئی میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ اٹل ہے جس میں 25 فیصد نشستیں نوجوانوں کیلئے مختص کریں گے ، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے ، حافظ سعید کی نظر بندی کے فیصلے پرحکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، ایکٹ 74 میں ترامیم کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ جمعہ کو کشمیر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ برٹش کونسل کی دعوت پر وفد کے ہمراہ برطانیہ گیا تھا جہاں کونسل سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے اور آزاد کشمیر کی جانب سے ورلڈ ایجوکیشن کونسل میں شرکت کی ، برطانیہ کیلئے بھارت ایک بڑی منڈی ہے اور اس صورتحال کے تناظر میں کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر بہت فعال ہونا پڑے گا۔یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، سرمایہ کاری بورڈ میں ون ونڈو آپریشن متعارف کرائیں گے ،ہم محکمہ تعلیم کو سیاسی مداخلت سے پاک کرنا چاہتے ہیں ، تمام محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 2018ء کا انتظار کرنا چا ہئے ہم احتساب کرنا چاہتے ہیں انتقام نہیں۔کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی وفاق سے اپنے حصہ کے محاصل لیں گے ۔