مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید کی برسی میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے:محمد شبیر کشمیری
اولڈہم:جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے دیرینہ کارکن و راہنما محمد شبیر کشمیری5فروری بروز اتوار گیارہ فروری کو میرپور آزاد کشمیر میں قائد ملت،جرات و بہادری کے نشان مقبول بٹ شہید کی33ویں برسی میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اور اسی روز اپنے آبائی علاقہ کاکڑہ ٹائون میں ایک جلوس کی قیادت بھی کریں گے،اپنے دورے پر جانے سے پہلے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا تمام محب الوطن کشمیریوں کو اپنے محسن اور غاصب طاقت کے آگے ڈٹ جانے کے بعد تختہ دار کو خوشی سے گلے لگا کر کشمیریوں کی آزادی کو روشن کرنے والے عظیم انسان مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت کے دن تقاریب کا انعقاد کر کے انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تجدید عہد کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہماری جماعت نے دنیا بھر میں انکے یوم شہادت کے دن تقاریب انعقاد کرنے کا جامع پروگرام تشکیل دیا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ غیرت مند کشمیریوں کو اپنے ضمیر کو جگا کر تحریک آزادی کشمیر بارے عملاً کام کرنا چاہئے اور مفاد پرستوں کے نرخے سے نکل کر مقبول بٹ شہید کے راستے پر چل کر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ کشمیر کی آزادی کا خواب پورا ہو سکے۔خصوصی رپورٹر:فیاض بشیر