مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی مشروط منظوری دیدی
نیلسن:گزشتہ کل یورپین پارلیمنٹ نے جارحیا کے شہریوں کیلئے ویزافری تجویز کی اکثریت کے ساتھ مشروط منظوری دے دی ہے،ساڑھے چھ سو کے ایوان میں سے اس تجویز کے حق میں ساڑھے پانچ سو سے زائدووٹ آئے اگلے مرحلے میں یورپین کونسل کی با ضابطہ منظوری کے بعد مارچ کے آخر تک یہ تجویز نافذ العمل ہو جائے گی اس کے مطابق یورپین یونین کے ’’شینگین ایریا ‘‘ جس میں چھبیس یورپی ممالک شامل ہیں جارجیا کے شہری بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے اس تجویز کو حتمی شکل دیتے کیلئے یورپین پارلیمنٹ کے اراکین کا ایک وفد ای یو جارحیا پارلیمنٹری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم کی سربراہی میں پچھلے دنوں جارحیا کے حکام سے معاملات طے کرنے کے لئے دورہ کر کے آیا ہے،ڈاکٹر سجاد کریم نے جارجیا کیلئے ویزا فری کی سہولیات میسر آنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں ان لوگوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جو اقلیت کے باوجود اپنی نفرت اور تقسیم کی پالیسی کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتے،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس رائے دہی نے ان کو سبق سکھا دیاہے،دریں اثنا جارجیا کے وزیر اعظم نے اسے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے اور یورپین پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب جارجیا یورپی یونین کے قریب تر ہو گیا ہے اور اپنے شہریوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ویزے کی شرائط اور قوانین کا وہ احترام ملحوظ خاطر رکھیں گے۔خصوصی رپورٹر:فیاض بشیر