مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پانامہ کیس سے میاں برادران کے کالے کرتوتوں کودنیا جان چکی ہے: منور احمد نیازی
مانچسٹر:عدالت عظمیٰ میں جاری پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے یہ کہا کہ اگر ان کے صاحبزادے حسین نواز شریف کچھ چھپا رہے ہیں اور کیا اس بنا پر میاں نواز شریف کو سزا دی جا سکتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ قانون اور پاکستان کی غیور عوام کے ساتھ مذاق ہے وجہ صاف ہے کہ منی لانڈرنگ تو لازماً ہوئی ہے آیا حسین نواز شریف جب پیدا ہوئے تو اس وقت انہوں نے کاروبار کرنا شروع کر دیا اور آج وہ بلین روپوں کے اثاثوں کے مالک ہیں اخلاقی طور پر یہ لوگ دیوالیہ ہو چکے ہیں اس لئے عزت و غیرت کی تمام حدوں کو پار کر کے طرح طرح کے بہانوں اور جھوٹ پن ظاہر ہوتا ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے سابق سینئر نائب صدر منور احمد نیازی نے پانامہ کیس کے حوالہ سے خصوصی طور پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کا پنڈورہ باکس کھل چکا ہے اور اب میاں برادران اور خاندان کے کالے کرتوتوں کو پوری دنیا جان چکی ہے انہوں نے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان کے اندر ٹھیکے دینے کے عوض اربوںمیں کمیشن حاصل کرنے کے ساتھ بینکوں سے قرضہ جات لے کر پھر دور اقتدار میں معاف کروا کر غریب عوام کا خون چوسا اب ان کا احتساب ہو کر رہے گا،انکے دور ذوال کا وقت شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا پاکستان کے اندر اس وقت صرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شکل میں ایک ایسی شخصیت موجود ہے جو باطل قوتوں کو للکار رہی ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب انکی ثابت قدمی رنگ لائے گی اور مادر وطن کے اندر حقیقی تبدیلی آئے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر