مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عید پر تمام نظر بندوں کو رہا کیا جائے، دنیا بھارتی جھوٹ کو سمجھے:حریت رہنما علی گیلانی
سری نگر ...حریت کانفرنس سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ کشمیر پر مسلط بھارتی افواج کے مظالم اور پھر جھوٹ پر جھوٹ کا نوٹس لیا جائے کیونکہ کشمیری ازل سے ایک پرامن قوم ہیں لیکن ان پر بے دردی سے ظلم کے کوہ گراں گرائے جا رہے ہیں۔ یہ تاثرات اس وقت سامنے آئے ہیں جب انتدائی تحقیق کے بعد ثابت ہوا کہ گذشتہ دنوں شو پیان میں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں میں سے ایک کو پاکستانی جنگجوکہا گیاجبکہ شوپیاں کے لوگوں کے مطابق وہ عالَم دین نام کا ایک بہاری مزدور تھا۔ دریں اثنا بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے تحریک حریت کے رہنما محمد یوسف فلاحی پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے اور انہیں سینٹرل جیل منتقل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عیدالاضحی سے قبل تمام نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔