مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید کایوم شہادت عقیدت و احترام سے منائینگے: سردار امجد اشرف
اولڈہم:مقبول بٹ شہید نے غاصب طاقتوں کے آگے سر جھکانے کی بجائے موت کو ترجیح دی اور کشمیری قوم کے لئے اپنی آزادی کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے ایک ایسی سوچ و فکر اور آزادی کا جذبہ چھوڑ گئے ہیں جو محکموں سے دھرتی کشمیر کو آزاد و خود مختار بنانے تک جاری رہے گا،گیارہ فروری کو انکا33 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام و ملی جذبہ کے تحت منانے کیلئے جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے چیف آرگنائزر سردار امجد اشرف نے میڈیا نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت نے اپنے قومی ہیرو کو انکے شایان شان و مرتبے کے مطابق سلام عقیدت پیش کرنے اور انکے بتائے ہوئے احکامات اور ملی خدمات کو دھرانے اور تجدید عہد از سر نو کرنے بارے بارہ فروری بروزاتوار سہ پہر تین بجے سے لیکر شام کے سات بجے تک اولڈہم کے مدینہ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے اس سلسلے میں تیاریاں زور وشور سے شروع کر دی ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ بذات خود اس بارے برطانیہ بھر میں بسنے والے جماعتی عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے سرشار کشمیریوں سے رابطہ کر کے مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں،انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر بارے اور اپنے پیدائشی حق کو پانے کیلئے جتنے ٹھوس اور متحرک کام کی اب ضرورت ہے اس سے پہلے اتنی نہیں تھی لگتا ہے آزادی کی منزل قریب آ گئی ہے ہمیں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے علم بلند کرنا ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر