مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودے تلے دب کر زخمی ہونیوالے 5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب 3 روز قبل برفانی تودے تلے دب کر زخمی ہونے والے 5بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25ہوگئی ۔بھارتی فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کا کہنا ہے کہ برفانی تودے گرنے سے پھنس جانے والے 5اہلکاروں کو زندہ نکال لیا گیا تھا اورگزشتہ روز ان میں سے 3کو خصوصی علاج کیلئے سرحدی علاقے مچل سے سرینگر منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ دم توڑ ہوگئے ۔دوسری طرف سرینگر کے علاقے آبی گذر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ علاقے میں پنڈت کالونیوں کے نام پر اسرائیلی طرز کی آباد کاری کے خلاف نعرے درج تھے ۔ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ساز باز کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے آزادی کے حقیقی جذبے کو دبانے کے لئے آر ایس یس کے ایجنڈے پر عمل کرر ہی ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر بحث کرانے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں حمایت حاصل کرنے کیلئے کشمیرکونسل یورپی یونین کی طرف سے مختلف یورپی ممالک میں دس لاکھ افراد کے دستخط حاصل کرنے کے لیے جاری دستخطی مہم مالٹاپہنچ گئی ہے ۔مالٹامیں دو روزہ کیمپ کے دوران متعدد لوگوں نے شدید بارش اورخراب موسم کے باوجودکشمیریوں کے حق خودارادیت میں دلچسپی ظاہرکی اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔