مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزير اعظم کی کوششوں سے پاکستان محفوظ ملک بن چکا‘ عابد شيرکا نوازشریف لورز کے قیام پر خطاب
​لندن:مسلم ليگ کا نام ہی نواز شريف کی وجہ سے ہے اور ميں سمجھتا ہوں کہ وہ مسلم ليگی ہو ہی نہيں سکتا جو نواز شريف سے محبت نہ کرتا ہو ۔ ان خيالات کا اظہار انہوں نے لندن ميں نوازشریف لورز کے قیام کے موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کيا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو پرويز مشرف نے آمريت کے ذريعے کچلنے کی وزير اعظم کی کوششوں سے پاکستان ايک محفوظ ملک بن چکا ہے ‘ وفاقی وزیر عابد شير علی نے کہا کہ مخالفین اللہ کے فضل وکرم سے وہ اپنی کوششوں ميں ناکام و نامراد رہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شريف اور ان کے خاندان کا جس طرح پاکستان کی تاريخ کا کڑا ترين احتساب کيا جا رہا ہے اس کی مثال پاکستان کی تارےخ ميں کہيں نہيں ملتی ۔ وزير اعظم نواز شريف کے آباءو اجداد کی جائيدادوں کا حساب بھی آج عدالتوں ميں مانگا جا رہا ہے ۔ ہم پہلے بھی اپنے احتساب کےلئے تيار تھے آج بھی تيار ہيں اور انشاءاللہ سرخرو ہوں گے ۔ جس طرح نواز شريف نے اپنے خاندان کی تين نسلوں کو عدالت ميں پيش کيا ہوا ہے اس کی بھی مثال نہيں ملتی ۔ماضی کے وزير اعظم تو سوئس حکومتوں کو ايک خط لکھنے سے بھی ڈرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سے دہشت گردی کا صفايا کيا جا چکا ہے ‘ پاکستان جو کہ دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا ‘ اور پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ ميں دھکيلا گيا جبکہ اس دہشت گردی کی دنيا ميں سب سے زيادہ سزا بھی پاکستان کو ہی بھگتنا پڑی ۔ پاکستان کی عوام ‘ سول اور ملٹری اداروں اور پاکستانی پوليس نے جتنی جانيں قربان کی ہيں اگر کسی دوسرے ملک ميں ايسا ہوتا تو شايد وہاں پر قيامت صغریٰ برپا ہو جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں ميں پاکستان کو معاشی بدحالی کا شکار کيا گيا انہوں نے کہا کہ جب 92ءميں ہماری حکومت پر شب خون مارا گيا اس وقت کا پاکستان اور پيپلز پارٹی کے دورِ حکومت کے بعد کا پاکستان بہت فرق آ چکا تھا پاکستان ميں بيس بيس گھنٹے کی لوڈ شيڈنگ ہو رہی تھی جس سے کاروبارِ زندگی شديد متاثر تھا لیکن آج اللہ کے کرم سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے صرف چند گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہ بھی انشاءاللہ جلد ختم ہو جائے گی ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ چند لوگ جو پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اور یہ لوگ اوورسیز پاکستانیوں کے بھی دشمن ہیں ۔ یہاں آتے ہیں اور آپ لوگوں سے چندہ اکٹھا کرتے ہیں اور چندے کا پیسہ دبئی میں سٹے بازی پر لگا دیا جاتا ہے ‘ زکوة کا پیسہ اپنے بچوں پر خرچ کر دیا جاتا ہے اور جہانگیر ترین ٹیکس چوری کا پیسہ اپنے بچوں کو دیکر کہتا ہے کہ ان کے پیسے پاک ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آف شور کمپنیاں عمران خان بنائے تو صحیح ہے ۔ ہم نے اپنی نسلوں کا احتساب دیا لیکن عمران خان نے اپنی بیٹی کا احتساب نہیں دے سکے ۔ پاکستان بھر میں مسجدوں کے اندر ‘ مسلح افواج کے اوپر جو دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے ‘ سکولوں میں بم پھوڑے جاتے تھے جس سے ہزاروں جانیں شہید ہوئیں آج الحمدللہ ہم نے 95 فیصد تک دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے اور یہ سب حکومت کی ’ وِل پاور ‘ کی وجہ سے ممکن ہوا ۔ وزیر مملکت پانی و بجلی نے کہا کہ آج دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور پاکستان بھی ایک محفوظ ملک بن کر ابھرا ہے ۔ نواز شریف لورز لندن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لوورز کا مقصد یہ ہے کہ اس سے پاکستان ‘ پاکستانی قوم اور اپنی قیادت کی خدمت کر سکےاور دنیا بھر میں پاکستان کے نام کو بلند کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں ۔ ملک ریاض نے اس موقع پر عابد شیر علی سے نواز شریف لوورز کی سربراہی کرنے کی درخواست کی اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اشرف چوہان کو بورڈ آف ایڈوائزری کے چیئرمین کی حیثیت سے اپوائنٹ کرتا ہوں ۔ علاوہ ازیں ناصر بٹ کو تنظیم کا صدر چنا گیا ۔ انجم چوہدری کو وائس پریذیڈنٹ اناؤنس کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے دیگر ممبران کا اعلان آئندہ پروگرام میں کیا جائے گا ۔ ملک ریاض نے کہا کہ پانامہ کیس کا شوشہ محض 2018ءکے الیکشن میں عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے ۔ نواز شریف لوورز بورڈ آف ایڈوائزری کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف چوہان نے کہا کہ لوورز آف نواز شریف کے ساتھ منسلک ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اگر کوئی اس سے ناراض ہوتا ہے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اتنے احسانات ہیں کہ جن کا بدلہ میں نہیں چکا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض نے مجھے نواز شریف لوورز کا حصہ بنایا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں میاں نواز شریف سے محبت کرنے والوں کا حصہ بنا ۔ تنظیم کے صدر ناصر بٹ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ نوازشریف کے نام سے تنظیم کے قیام میں شمولیت کسی فخر سے کم نہیں ۔ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس تنظیم کے زریعے ملک و قوم اوراپنے قائد کی خدمت کرئیں ۔