مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبول بٹ شہید کا33واںیوم شہادت پوری عقیدت سے منایا جائے گا:محمد شبیر کشمیری
اولڈہم:جموں و لبریشن فرنٹ برطانیہ کے سینئر راہنما محمد شبیر کشمیری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو ایک جلا بخشنے کی خاطر اپنے خون سے آبیاری کرنے والے ممتاز حریت پسند لیڈر اور خود مختار نظریے کے محافظ شہید کشمیری محمد مقبول بٹ کا33واںیوم شہادت اس بار بھی پوری عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اور کشمیری قوم اپنے حریت کوخراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ یوم شہادت کو عہد تجدید کے طور پر منائے گی، تاکہ کشمیر شہید کی جلائی ہوئی آزادی کی شمع کو روشن رکھنے میںمدد مل سکے اور شہید کے خواب کو تعبیر کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو جو تقویت ملی اس کا تصور ماضی قریب میں ملنا ناممکن ہے،کشمیری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ مقبول بٹ شہید اپنی جان کسی ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے نہیں بلکہ چوراسی ہزار مربع میل پر ریاست کشمیر کی مکمل اور خود مختاری کے حصول کی خاطر قربان کی،مقبول بٹ شہید تختہ دار پر جھول کر جو قومی غیرت کا درس کشمیری قوم کو دیا اب اس کو مٹاناکسی کے بس کی بات نہیں،کشمیر کے مستقبل کی راہ بالکل واضح اور کھلی کتاب کی مانند ہے کشمیری اپنی دھرتی ماں کو بکھرتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اور نہ انکی غیرت ایمانی اجازت دیتی ہے اپنی دھرتی کو کسی دوسرے کو سونپ کر خود کو اس کا غلام بنا کر زندگی بسر کریں بلکہ ایسے حل سے بہتر ہے وہ اپنی موت کو ترجیح دیں انہوںنے ریاست آزاد کشمیر کے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے حصے پر بادشاہت جمانے کی بجائے شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کی بتائی ہوئی سمت پر چل کر مکمل آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبول بٹ شہید کی برسی پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیاجائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر