مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
جموں وکشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی: تحریک حق خود ارادیت یورپ
بریڈ فورڈ:ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور اسکے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے منظم جدو جہد جاری رہے گی،برطانوی پارلیمنٹ میں بحث سفارتی محاذ پر ایک اہم قدم ہے مگر منزل نہیں،یورپی پارلیمنٹ میں تفصیلی بحث کیلئے کوششیں جاری ہیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوانے اور تعمیر و ترقی میں بھی بیرون ملک کشمیری اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،ناز شاہ ایم پی،عمران حسین ایم پی اور امجد بشیر ایم ای پی نے بریڈ فورڈ کے عوام کی موثر نمائندگی کر کے یہاں کے عوام سر فخر سے بلند کریں گے مگر دوسرے شہروں کے کشمیری و پاکستانی بھی اپنا کردار ادا کریں ،ناز شاہ ایم پی اور امجد بشیر ایم ای پی کی تحریکی عہدیداروں کو یقین دہانی،برطانوی پارلیمنٹ میں مفصل بحث کے بعد جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں نے مقامی ریسٹورنٹ میں بریڈ فورڈ ویسٹ کی لیبر ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں یورپی پارلیمنٹ میں کنزرویٹو ممبر امجد بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے کی اور اس موقع پر چیئرمین تحریک راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،سیکرٹری انفارمیشن یاسمین عالم،کونسلر کنیز اختر،پروفیسر نذیر تبسم،شاہ محمد کھوکھر،کونسلر محمد شفیق، بوٹا ہیری،طارق لودھی،الحاج شفیق الدین چوہان،سابق میئر آف ہالی فیکس چوہدری ارشد محمود،بشیرمغل، حاجی محمد رفیق،چوہدری کرامت حسین،حاجی محمد ذوالفقار،عمران یوسف،رمیز خان اور بیرسٹر ابرار حسین نے شرکت کر کے ناز شاہ کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورانکی طرف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر میں بیرون ملک کشمیریوں کیلئے کمشنر کیلئے قانون سازی میں تارکین وطن کیلئے خصوصی انتظامات کا مطالبہ کر کے نہ صرف بریڈ فورڈ کے عوام بلکہ پوری تارکین وطن کمیونٹی کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تفصیل سے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے کی جانے والی کاوشوں اور تحریکی رہنمائوں کی تگ و دو کا ذکر کیا اور کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ہم مسلسل تیس سال سے کام کر رہے ہیں جس کے نتائج دنیا کے سامنے ہیں اور اسی طرح یورپی پارلیمنٹ میں بھی1992سے لیکر اب تک ہماری ٹیم نے جہاں برسلز،سٹرا سبرگ جا کر یورپی ممبران پارلیمنٹ کو لابی کیا وہاں انہیں وفود کی صورت میں آزاد کشمیر و پاکستان کا بھی دورہ کروایا اور متعدد اقدامات کے ذریعے یورپی پارلیمنٹ نے بھی مسئلہ کشمیر کو سمجھا ہے اور ہمیں توقع ہے ایک بار پھر یورپی پارلیمنٹ بھی برطانوی پارلیمنٹ کی طرح مفصل بحث کر کے یورپی یونین کی طرف سے بھی بھارت کو ایک واضع پیغام ملے گا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر برصغیر میں نہ تو امن ہو سکتا ہے اور نہ ہی دونوں ایٹمی قوتیں اپنے عوام کی حقیقی خدمت کر سکتی ہیں لہٰذا دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آ کر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنا پڑے گا،مہمان خصوصی ناز شاہ ایم پی نے کہا کہ وہ کشمیر کی بیٹی ہیں اور وہ نہ تو آزاد کشمیر کے معاملات سے علیحدہ رہ سکتی ہیں اور نہ ہی ریاست جموں و کشمیر کی تحریک اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہ سکتی ہیں،انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیری نژاد ارکان پارلیمنٹ نے جت جذبات کا اظہار کیا وہ نہ صرف ایک ممبر پارلیمنٹ کی حیثیت سے برطانوی پارلیمنٹ میں تاریخی حیثیت رکھتا ہے مگر دوسری طرف ریاست کے اندر قربانیاں دینے والوں کیلئے بھی ایک واضع پیغام ہے کہ کشمیری ہر شخص اپنے وطن کی آزادی اور اسکے عوام کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ایک ہی جذبے سے کام کر رہا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر