مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
متحدہ طلباء محاذ برائے تحریک آزادی کشمیر کے تحت برہان وانی کی شہادت کے حوالے سے سیمینار
اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے معاملے پر پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ،ان کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کو جاری رکھاجائیگا، وہ ہفتہ کی شام متحدہ طلباء محاذ برائے تحریک آزادی کشمیر کے تحت برہان مظفروانی کی شہادت کے حوالے سے سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ،سیمینار کی صدارت سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کی،سیمینار سے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق خان، میجر جنرل (ر) امجد شعیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو صرف 27اکتوبر یا 5فروری تک محدود نہیں رہنا چاہئے ، ہر روز کشمیر پر توانا آواز بلند ہونی چاہئے ، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ اسے مسئلہ کشمیر کا علم نہیں ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے دنیا میں جہاں جہاں پاکستان کے سفارتخانے اور مشنز ہیں مستقل طور پر ہمارا سفارتی عملہ مسئلہ کشمیر پر توانا آواز بلند کر رہاہے ، ایسی باتوں سے گریز کیا جائے جس سے دشمن کا ہاتھ مضبوط ہو، کمی اور کوتاہیوں کی نشاندہی متعلقہ فورمز پر کی جائے ، راجہ ظفر الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ تھا اور نہ ہے ، اس مسئلے کے حوالے سے دو درجن سے زائد قرار دادیں اتفاق رائے سے منظو رہوئیں،سکیورٹی کونسل کے کسی رکن نے بھی مخالفت نہیں کی،جو ملک اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مخالفت کرتا ہے اس کو سکیورٹی کونسل کا ممبر رہنے کا حق نہیں ،سیمینار میں متفقہ طور پر قرار داد بھی پاس کی گئی جس میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بھارتی جارحیت کی بھر پور مذمت کی گئی ، مقررین نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مظالم کے خاتمہ کیلئے بھارتی حکومت پر دبائو ڈا لیں ۔