مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت 2کشمیری طلبا کو پاکستان کے حوالے کرے :ایمنسٹی انٹرنیشنل
لندن:انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت پر زور دیا ہے کہ غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنیوالے دو کشمیری طلبا کو پاکستان کے حوالے کرے ،پاکستان جذبہ خیر سگالی کے تحت فوجیوں کو واپس کرسکتا ہے تو بھارت بھی بے گناہ افراد کو واپس کرنے کے اقدامات کرے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ان کے ورثا شدید اذیت میں مبتلا ہیں ،مظفرآباد کے ایک پرائیویٹ سکول کے دو طلبا حسن خورشید اورفیصل حسین اعوان تقریباً چار ماہ قبل غلطی سے لائن آ ف کنٹرول عبور کرگئے تھے جبکہ بھارتی افواج نے ان پر اڑی حملے کے بے بنیا د الزامات لگا کر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ بھارتی ایجنسیوں کے مطابق ان دونوں طلبا کا اڑی حملے سے کوئی تعلق نہیں۔