مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قوم کا مقدرانتخاب سےنہیں انقلاب سے بدلے گا،جمہوریت کی راہ نکلے گی: ڈاکٹرطاہرالقادری
ٹورنٹو ... پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دو سو خاندان جمہوریت کی آڑ میں عوام کے حقوق پر شب خون مارتے چلے آ رہے ہیں۔ 2کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے یہ خاندان دو ہزار بھی ہوئے تو عوامی سیلاب میں خس و خاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔ انتخابات کے ذریعے حکومتیں تو بدلتی ہیں مگر ظالمانہ، استحصالی اور خونخوار نظام جو 66سال سے قوم کو غلامی میں جکڑے ہوئے ہے نہیں بدلتا۔ سیاسی تجزیہ کار، اینکرز، کالم نگار، سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور قوم انتخابات سے قبل کے میرے موقف کو درست تسلیم کر رہے ہیں، یہ اخلاقی اعتبار سے تو لائق تحسین ضرور ہے مگر صرف اسکا زبانی اعتراف کر لینے سے قومی نقصان کی تلافی نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے کینڈا سےخطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صدر پی اے ٹی شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، محمد ارشاد طاہر، بشارت عزیز جسپال، جی ایم ملک، جواد حامد، قاضی فیض الاسلام، میاں زاہد جاوید اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کسی حکومت نے بھی عوام کے مفاد میں پالیسیاں نہیں بنائیں اس لئے کہ نظام انتخاب عوام کا بد ترین دشمن ہے جس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ ملک و قوم کا مقدر اب انتخاب سے نہیں انقلاب سے بدلے گا۔ انقلاب سے نظام بدلے گا اور حقیقی جمہوریت کا قیام ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا حافطہ کمزور ہے، 3سے 5سال لوٹنے والوں کو گالیاں دیتی ہے مگر الیکشن کے نزدیک اخبارات، ٹی و ی چینلز کی کمپین اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نعروں سے دھوکا کھا کر پھر انہی طبقات سے امید لگا بیٹھتی ہے جو دھائیوں سے انکا خون چوس رہے ہیں۔ عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی نظام کے خلاف بغاوت سے مشروط ہے۔