مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر جماعت کی تنظیم نو کے چیف آرگنائزر مقرر
برنلے:جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر چیف جسٹس)ر(عبدالمجید ملک نے لبریشن لیگ برطانیہ و یورپ کے صدر ڈاکٹر مسفر حسن کو جماعت کی تنظیم نو کے سلسلہ میں ذمہ داری سونپتے ہوئے جموں کشمیر لبریشن لیگ کا چیف آرگنائزر مقرر کیا ہے،ڈاکٹر مسفر حسن جماعتی تنظیم نو کے سلسلے میں براہ راست جماعت کے مرکزی صدر کو جوابدہ ہونگے،اس ضمن میں ضلع مظفر آباد سے لطیف میر ایڈووکیٹ باغ سے راجہ خورشید خان،پونچھ سے سردار امتیاز اکبر ایڈووکیٹ،میرپور سے لطیف ثانی ایڈووکیٹ صوبہ سرحد سے صوفی ارشاد ایڈووکیٹ،پنجاب سے سید سراج الدین کرمانی کو نائب آرگنائزر مقرر کیا ہے جبکہ دیگر اضلاع کیلئے باقی ناموں کا اعلان چیف آرگنائزر ڈاکٹر مسفر حسن کرینگے،اس ضمن میں ڈاکٹر مسفر حسن نے واضع کیا ہے کہ جماعت کی تنظیم نو تک لبریشن لیگ برطانیہ،آزاد کشمیر،پاکستان یا کسی اور جگہ کسی بھی اتحاد کا حصہ نہیں ہے اور صدر جماعت جسٹس)ر(عبدالمجید ملک کی منظوری کے بغیر کسی شخص کو جماعت کا نام استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہے انہوں نے کہا کہ لبریشن لیگ برطانیہ،یورپ،امریکہ اور نارتھ امریکہ کی تنظیم نو کے سلسلہ میں بہت جلد ذمہ داروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر