مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری تنظیم راجہ نجابت حسین کی قیادت میں متحرک کردار ادا کرتی رہے گی: امجد حسین مغل
مانچسٹر:برطانوی پارلیمنٹ کے اندر پہلی دفعہ مسئلہ کشمیر بارے بحث و مباحثہ اور اس کے بعد قومی کشمیر کانفرنس کا انعقاد جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی انتھک کاوشوں اور تحریک کے عہدیداران اور کارکنان،خیر خواہوں کا نتیجہ ہے،تحریک آزادی کشمیر کو سبو تاژ کرنے کیلئے بھارت کی سرکار تمام کوششوں کے باوجود ناکام ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک حق خود ارادیت کے وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے میڈیا نمائندگان سے ایک بیٹھک کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے لیکن وہاں پر مسئلہ کشمیر کو حکومتی و سفارتی سطح پر پس پشت ڈال کر پوری حکومتی مشینری قومی و عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے شخصیات کی پوجا کر رہی ہے اور یہی ہمارے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم اور انکے وفد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو برطانیہ آ کر برطانوی پارلیمنٹیرین کے ساتھ ٹھوس اور واضع موقف سے اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ یہ مسئلہ تقسیم ہند کے وقت برطانیہ کا پیداکردہ ہے لہٰذا اخلاقی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتوں کو بھی جان لینا چاہئے کہ جب تک کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق حق خود ارادیت نہیں دیا جائے گا اس وقت تک خطہ کے اندر سے دہشت گردی،مذہبی انتہا پسندی و دیگر مسائل سے چھٹکارہ حاصل نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہماری تنظیم راجہ نجابت حسین کی والہانہ قیادت میں آگے سے بڑھ کر مختلف سطحوں پر متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر