مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رکن یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کا برسلز میں وزیر تجارت غلام دستگیر خان کے اعزاز میں ظہرانہ
اولڈہم:چیئرمین یورپی پارلیمنٹ سائوتھ ایشیا ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی اور یورپی پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے یورپی پارلیمنٹ برسلز میں وزیر تجارت غلام دستگیر خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں لیڈر آف ممبر یورپی پارلیمنٹ آشلے فوکس ایم ای پی کرسٹفر فیلیز اور دیگر اراکین یورپی پارلیمنٹ و ممبران فرینڈز آف پاکستان گروپ نے شرکت کی،اس تقریب میں جی ایس پی پلس کے ضمن میں بھی بڑی تفصیلی بات چیت کی گئی تا حال پاکستان جی ایس پی پلس کے حوالے سے دی گئی مراعات کس حد تک حاصل کر پایا اور پاکستان کی معیشت پر اس کا اثر کتنا ہے پر گفتگو کی گئی شرکا گفتگو اس پات پر متفق تھے کہ پاکستان کی معیشت پر مجموعی لحاظ سے اگرچہ کافی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں مگر پاکستان کے تاجر وانڈسٹری خاطر خواہ استفادہ بوجوہ نہیں کر سکی اس پر غور و فکر اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اس لئے بھی جی ایس پلس کو کامیاب کرانا ضروری ہے کیونکہ مستقبل میں اس کے حصول کیلئے مثبت نتائج پیش کرنے اہم ہیں،چیئرمین یورپین پارلیمنٹ سائوتھ ایشیا ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی،یورپی پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے پاکستان کے وزیر تجارت غلام دستگیر خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور جی ایس پی پلس بارے تفصیلی گفتگو کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر