مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام میں امدادی کاروائیوں میں مصروف عالمی ریڈکراس کے 7 رضاکار دمشق سےاغوا ..!!
دمشق ... عالمی ریڈ کراس تنظیم کا کہنا ہے کہ شام کے شہر دمشق سے ان کے سات رضاکاروں کو ڈیوٹی سے واپسی پر اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان ایون واٹسن نےاپیل کی ہے کہ اس ٹیم کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کر دیا جائے۔ یہ ٹیم امدادی کاروائیوں میں مصروف ہے اور ہم دونوں جانب یہ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے مغوی افراد کی شناخت یا قومیت بتانے سے انکار کیا مگر کہا جا رہا ہے کہ ان میں غیر ملکی اور مقامی افراد دونوں شامل ہیں اور وہ طبی ماہرین کا عملہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے ہلالِ احمر کے کارکنان پر ادلیب صوبے میں سمرين اور سراقب قصبوں کے درمیان شاہراہ پر قافلے کا راستہ روک کر فائرنگ کی۔ اہلکاروں کی گاڑیاں لاپتہ ہیں۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس آئی سی آر سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے کی گاڑیوں پر ہلالِ احمر کا نشان واضح تھا جو کہ کسی قسم کا مذہبی انسان نہیں ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ اس کارروائی کا ذمہ دار کون ہے تاہم شام کے ریاستی ٹی وی نے اس کا الزام مسلح دہشتگردوں پر عائد کیا ہے۔ ریاستی ٹی وی حکومت مخالف باغی فوجوں کو مسلح دہشتگردوں کے نام سے ظاہر کرتا ہے۔