مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کونسل اور آزاد حکومت کے درمیان چھ ہزار اساتذہ کی تربیت کے معاہدہ پر دستخط
لندن:آزادکشمیر حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی،تعلیمی پیکج کے بعد معیاری تعلیم کے لیے ریاستی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کر لیا ریاستی تعلیمی نظام بہتر کرنے اور اساتذہ کی تربیت کے لیے برطانوی حکومت کے ادارے برٹش کونسل اور آزاد حکومت کے درمیان چھ ہزار اساتذہ کی تربیت کے معاہدہ پر دستخط،برطانوی حکومت دوسرے مرحلے میں لاکھوں بچوں کو انگریزی کی تعلیم دے گی،نظام تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں متوقع،آزادکشمیر حکومت کی جانب سے وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی جبکہ برطانوی حکومت کی جانب سے برٹش کونسل کے سربراہ سرل سیارن ڈیوان نے معاہدہ پر دستخط کیے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان،برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات آزادکشمیر سردار نجیب نقی خان،اور اعلیٰ بیوروکریٹ بھی موجود تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ آج ایک تاریخی موقع ہے کہ آزادکشمیر حکومت اور برطانوی ادارے کے درمیان پہلی مرتبہ براہ راست معائدے پر دستخط ہوے ہیں آزادکشمیر کے بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں جدید تعلیم اور اسلوب سے آگاہ کرنا اور اس کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے یہ معائدہ ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے آزادکشمیر کے عوام کی جانب سے برٹش کونسل اور برطانوی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہماری حکومت کا معیاری تعلیم پر فوکس ہے سرکاری اداروں کو ماڈل ادارے بنائیں گے آزادکشمیر کے اندر شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا آغاز کر دیا ہے ریاستی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی معیار میں بہتری لائیں اب شرح خواندگی کے ساتھ معیار تعلیم کی بہتری کے لیے منظم لائحہ عمل اختیار کرینگے ہماری حکومت نے آتے ہی ریاست میں تعلیمی شعبہ میں اصلاحات کا آغاز کیا۔نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا طریقہ کار اپنا یا ہے آزادکشمیر میں شرح خواندگی اگرچہ پاکستان کے باقی صوبوں کی نسبت بہتر ہے مگر ہمیں میعاری تعلیم کے لیے تمام تر ذرائع بروے کار لانے ہیں اور اس حوالے سے بین الاقوامی تعاون ہمیں بہت فائدہ پہنچاے گا انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے اور وہ اسے اب اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ان کے بچے یہاں زیر تعلیم ہیں جب کسی وجہ سے انہیں واپس جانا پڑے تو وہاں تعلیمی حرج ہوتا ہے آزادکشمیر کے اندر صرف محکمہ تعلیم کے اوپر ستائیس فیصد سے زائد خرچ کررہے ہیں مگر اس سے ہمیں کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر کرنے کی ضرورت ہے،آزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کے لیے بورڈ آف انوسٹمنٹ بنایا جارہا ہے جس کے لیے برطانوی حکومت کی جانب سے تکنیکی معاونت کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں ہم تارکین وطن سے کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں ہم انہیں تمام سہولیات کی فراہمیکی ضمانت دے گی،آزادکشمیر کے اندر شرح تعلیم پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے مگر میعار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور آج اس حوالے سے ہمیں بہت کچھ کام کرنا ہے آج کا معائدہ اس حوالے سے اہم سنگ میل ہے۔پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ آزادکشمیر اور برٹش کونسل کے درمیان تعلیم کے معیار کی بڑھوتری کے لیے معائدہ ہوا ہے آزادکشمیر کی موجودہ حکومت پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں، تارکین طن کی بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے جس میں کشمیری کمیونٹی بھی موجود ہے جو آزادکشمیر کے بارے میں فکر مند رہتی ہے ہمیں خوشی ہے کہ وہاں کی حکومت ان کی توقعات کے عین مطاق اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس موقع پروزیر تعلیم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے طویل المیعاد منصوبہ بندی کے اوپر کام کررہے ہیں تعلیمی اداروں میں لائبریری اور اساتذہ کی تربیت کے ذریعے شعبہ تعلیم میں معیار کی بڑھوتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں برٹش کونسل کو خوش آمدید کہتے ہیں ہماری حکومت کے قیام کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ وہ تمام معاملات و سٹیک ہولڈرزکے مفادات کا بلا تخصیص تحفظ کرے گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی کی اپنے پرائے سب تعریف کرررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا دن آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے ایک تاریخ ساز دن کے طورپر منایا جارہا ہے جب ریاست کے نونہالان کی تقدیر بدلنے اور انہیں جدید اسلوب تعلیم سے ہم آہنگ بنانے کے لیے حکومت تمام تر یقینی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں جس دن سے اقتدار میں آے ہیں ہماری بنیادی توجہ معیاری نظام تعلیم پر رہی ہے آزادکشمیر کے اندر چھ ہزار اساتذہ کی تربیت ایک معاشی و سماجی انقلاب وضع کریگی جس کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔اس موقع پر برٹش کونسل کے چیف ایگزیکٹو آٖفیسر نے کہا کہ ہمارا یہ حکومتی سطح پر پہلا معاہدہ ہے جس میں برطانوی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بھی کردار رہا ہے ہم آزادکشمیر مین معیار تعلیم کی بہتری اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے اور اس حوالے سے مفصل منصوبہ بندی کررکھی ہے۔برطانیہ میں تارکین وطن کشمیریوں کی بڑی تعداد آباد ہے آزادکشمیر ان کا آبائی ملک ہے اور ان کی خوااہش ہے کہ ہم وہاں کام کریں ہم اس حوالے سے مزید منصوبہ جات کے اورپر بھی سٹیڈی کررہے ہیں حکومت آزادکشمیر کی جانب سے حوصلہ افزا سپورٹ ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ آزادکشمیر میں کام کیا جاے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی نے اس موقع پر کہا کہ آ ج کا دن یقینی طورپر اہمیت کا حامل دن ہے آزادکشمیر کو پائیدار ترقی،خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنا اور معیاری و ہنر مند تعلیم کے ذریعے خطے کے اندر اقتصادی،سماجی بہتری لانا ہمار ایجنڈا ہے۔ہم نے بہتری کی جانب مثبت اور منظم انداز میں پیش رفت شروع کر رکھی ہے جس کے چھ ماہ بعد آنے والے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں تارکین وطن کے لیے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر آصف شاہ نے برٹش کونسل ورلڈ اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔