مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی بربریت ، جعلی مقابلوں میں مزید 3 کشمیر ی نوجوان شہید
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور جعلی مقابلوں میں مزید 3 کشمیر ی نوجوانوں کو شہید کردیاگیاجبکہ بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ 2 مختلف کارروائیوں کے دوران شہید ہونیوالے علیحدگی پسند تھے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے سری نگر سے 25 کلو میٹر دور ہادورہ کے ایک گاؤں میں ایک گھر کا محاصرہ کرلیا اوراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 2نوجوان شہید ہوگئے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ امتیاز اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ مارے جانیوالے دونوں نوجوان غیر ملکی تھے ۔ سندا بانی سیکٹر پربھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور نوجوان شہید ہوگیاجبکہ فورسز کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی پسندوں کے گروپ نے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی کوشش کی اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیااور اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔دوسری طر ف سرینگر میں جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے کلکتہ عدالت کی طرف سے معصوم کشمیری مظفر احمد راتھر کو پھانسی کی سزا سنانے کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظفر راتھر کے گائوں کولگام میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اوربھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی ۔ ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں رہنے والے پنڈتوں نے علیحدہ کالونیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ رہنا ان کے لیے زیادہ محفوظ ہے ۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے ۔مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔