مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فلسطین سے اسرائیل تک غزہ کی پٹی پر ایک کلومیٹر سے لمبی سرنگ دریافت ..!!
یروشلم ... اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی پر فلسطین سے اسرائیل تک ایک کلومیٹر سے لمبی سرنگ دریافت کرنے کا دعوہ کیا ہے۔ حکام نے فوری طور پر الزام بھی عائد کر دیا ہے کہ یہ سرنگ دہشت گرد اسلحہ اور دیگر سامان کی نقل حمل کیلئے استعمال کرتے ہوں گے جو ازاں بعد اسرائیلی فوج اور عوام کے خلاف استعمال ہوتا ہوگا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سرنگ غزہ کی پٹی میں ایک مکان سے شروع ہوتی ہے اور اسرائیل کے علاقے كيبوتس تک جاتی ہے۔ اسرائیل نے اس سرنگ کی دریافت کے بعد غزہ کو تمام تعمیراتی سامان کی ترسیل روک دی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ماہ ہی اسرائیل نے نجی تعمیر کے لیے تعمیراتی سامان کی ترسیل پر سے پابندی اٹھائی تھی۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل اس سرنگ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو زہری کا کہنا ہے سرنگ کی دریافت کے بہانے اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کو جائز قرار دے رہا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ قاسم بریگیڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا ہے ’وہ لوگ جو ایک سرنگ کھود سکتے ہیں وہ درجنوں اور بھی کھود سکتے ہیں۔