مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
طارق فاروق کی عوامی خدمت سیاست کا محور :چوہدری رزاق،چوہدری اقبال،چوہدری ناصر
اولڈہم:آزاد کشمیر کی سیاست میں نمایاں اور اہم مقام رکھنے والے اور ضلع بھمبر کے حلقہ نمبر7کی ہر دلعزیز شخصیت،عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں پیش پیش،حقیقی عوامی نمائندے چوہدری طارق فاروق کا ریاست جموں و کشمیر کے قائم مقام وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنا دوست احباب عزیز و اقارب اور آزاد کشمیر کی جمہوریت پسند عوام کیلئے باعث فخر و مسرت ہے،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ اولڈہم برانچ کے صدر چوہدری محمد رزاق قادری،سینئر راہنما چوہدری محمد اقبال کسمگوی،چوہدری محمد ناصر نے مشترکہ طور پر میڈیا سے ایک خصوصی نشست کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری طارق فاروق نے عوامی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین طرح طرح کے حربے استعمال کرنے اور قدرتی معجزات کے منتظر رہتے ہیں لیکن جب رب العالمین کی ذات کسی شخص کو عزت سے نوازتی ہے تو پھر اس کے آگے تمام حربے اور طاقتیں زیر ہو جاتی ہیں انکی ثابت قدمی اور انسانیت کی خدمت،خلوص نیت ہی کی وجہ سے کامیابی اور عہدے انکا مقدر بنتے ہیں،انہوں نے کہا ہم بیرون ممالک بسنے والے کشمیری انکی قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں اور پورے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ حلقہ نمبر7کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے،تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ دیں گے کیونکہ ہم نے جب بھی ان سے کسی منصوبے کا مطالبہ کیا ہے تو موصوف نے ترجیح بنیادوں پر اسے پایہ تکمیل پہنچایا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھارتی جارحیت کے خلاف بھی ٹھوس پالیسی اپنائے گی اور اپنے مظلوم بہن،بھائیوں،بزرگوں کے دکھ و درد کو اپنا سمجھتی ہے،انہوں نے حلقہ نمبر سات کو بالخصوص اور آزاد کشمیر بھر کی عوام کو دلی مباکباد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر