مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کٹوتیوں ، ہیومن رائٹس خلاف ورزیوں اور نئی حکومتی ٹرانسپورٹ پالیسی کے خلاف مظاہرہ
لیورپول ... نارتھ ویسٹ ٹرانسپورٹ یونین کے زیر اہتمام حکومتی پالیسیوں کے خلاف برطانیہ کی سب سے بڑی یونین یونائیٹڈ اور دیگر تنظیموں نے مل کر حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، قائدین میں پاکستان نژاد ٹریڈ یونینسٹ یونائیٹڈ کے برطانیہ یورپ کے صدر مسٹر تاج، لارڈ میئر لیورپول، امیدوار یورپی یونین ٹریسا گریفن، امیدوار یورپی یونین، لیبر پارٹی کونسلر افضل خان، سلمیٰ یعقوب، لیورپول کے چار حلقوں کے ممبران پارلیمنٹ اور کونسلرزشامل تھے۔ مظاہرین کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ جلوس کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس بینیفٹس کٹوتیوں اور ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں اور نئی حکومتی ٹرانسپورٹ پالیسی کے خلاف سلوگن درج تھے۔ احتجاجی جلوس ٹائون ہال لیورپول سے ایک بہت بڑے جم غفیر کے جمع ہونے کے بعد سٹی سینٹر تک کئی گھنٹے تک رواں دواں رہا، اس موقع پر یورپی امیدوار ٹریسا گریفن اور کونسلر افضل خان نے کنزرویٹو حکومت پر سخت تنقید کی جبکہ یونائیٹڈ کے صدر مسٹر تاج نے کہا کہ حکومت نے عوام کے حقوق غضب کرلئے ہیں اور انسانی حقوق ختم کردئیے ہیں۔