مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
سی پیک منصوبہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کریگا: راجہ فاروق حیدر
لندن:چین کے تعاون سے جاری سی پیک منصوبہ نا صرف پاکستان کی تقدیر بدل دے گا بلکہ آزاد کشمیر کی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،دارالحکومت مظفرآباد،کوٹلی اور میرپور براستہ کوٹلہ گجرات سے لنک ہوں گے جس کی وجہ سے سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے،ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن آمدپر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا،وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے وفد میں شامل وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کے ہمراہ برطانوی اداروں سے مل کر آزاد کشمیر میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کا رویہ انتہائی منفی ہے،مودی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی خواہشات کو کچلنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی قوتیں ہیں ایسا نہیں ہو سکتا کے کشمیر کے اندر ہندوستان ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے اور اس کا کوئی ری ایکشن نہ ہو،کشمیر ایشو پر ون پوائنٹ ایجنڈہ پر متحد ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ دنیا ہماری آواز کو اہمیت دے،اگر ہم متحد نہ ہوئے تو ہمارا مخالف بھارت فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،کشمیر انٹر نیشنل ایشو ہے،اگلے چھے ماہ تک بین الاقوامی سطح پر تبدیلیاں رونما ہونے کے بعد صورتحال بھی سامنے ہو گی،2017کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اپنا وعدہ پورا کرینگے جبکہ آزاد کشمیر کے 10بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں یکم مارچ2017سے مکمل طور پر فری ایمر جنسی سہولیات دستیاب ہوں گی،نیا پبلک سروس کمیشن بنا کر آزاد کشمیر میں میرٹ کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور آزاد کشمیر بھر میں تعلیم کے اندر زیرو فیصد سیاسی مداخلت ہو گی،انہوں نے سی پیک منصوبہ سے مظفر آباد،کوٹلی،میرپور براستہ کوٹلہ گجرات سے جڑیں گے،آزاد کشمیر بھر میں سڑکوں کا بہت اچھا انفراسٹرکچر ملے گا،بھمبر میں انڈسٹریل زون بن چکا ہے جبکہ میرپور میں منگلا ڈیم کے مقام پر ٹورازم ریزارٹ بنانا چاہتے ہیں جس سے ٹورازم کو فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ وہ6روزہ دورہ پر برطانیہ پر برٹش کونسل کے آفیشل دورہ پر برطانیہ آئے ہیں اور برٹش کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے،6روزہ دورہ برطانیہ میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی اور سیکرٹری ایجوکیشن و سکولز بھی وفد میں شامل ہیں،ایئر پورٹ پر ملک بھر سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما پارٹی صدر زبیر اقبال کیانی اور راجہ جاوید ایم ایل اے کی قیادت میں موجود تھے،وزیر اعظم کے استقبال کیلئے آزاد کشمیر مسلم لیگ برطانیہ کے کثیر تعداد میں رہنما آئے ہوئے تھے،استقبال کیلئے آنے والوں میں راجہ جاوید اور ایم ایل اے راجہ زبیر کیانی،راجہ امتیاز،سینئر نائب صدر خواجہ محمد ظہور،گریٹر لندن کے راجہ تاج خان،گریٹر لندن یوتھ ونگ کے صدر چوہدری محمد علی،لیگی رہنما چوہدری محمد عرفان،راجہ حق نواز جانباز،راجہ بشارت کیانی،قیصر خان،راجہ توصیف،راجہ امجدخان،یوسف بندوروی،شبیر ناڑوی،راجہ قربان حسین اور دیگر شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر