مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فاروق حیدر کی برطانیہ آمد، تحریک آزادی کشمیر کو تقویت ملے گی:آفتاب شریف،مقصود کاکڑوی
اولڈہم: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی برطانیہ آمد سے تحریک آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی اور کشمیری کمیونٹی اس موقع پر امید کرتی ہے کہ ہمارے قائد نےاس وقت برطانیہ کا دورہ کیا ہے جب کی برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مسئلہ کشمیر بارے پہلی دفعہ بحث ومباحثہ ہوا ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی اداروں کی جارحیت بند ہونی چاہیئے اور کشمیری عوام کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دیا جائے. ان خیالات کا اظہار ہیتھرو ایرپورٹ سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا استقبال کرنے کے بعد مسلم لیگ ن برطانیہ کے سئنیر راہنما راجہ آفتاب شریف اور آزادکشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے فی الفور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہم برطانیہ میں مقیم کشمیری انکو اس سر زمین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انکا یہ دورہ تحریک آزادی کشمیر اور یہاں بسنے والے کشمیریوں کے لیے مفید ثابت ہونے کے ساتھ نتیجہ خیز رہے گا ۔خصوصی رپورٹر:فیاض بشیر