مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ریفرنڈم کی سفارش خوش آئند ہے ، مشال ملک
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کشمیر پر ریفرنڈم کی سفارش خوش آئند ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے ۔ یاسین ملک کو ایک مرتبہ پھر غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ، کشمیریوں کے خون پر بھارتی ناچ گانا کی اجازت نہیں ہونی چا ہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے ،آر ایس ایس کے غنڈوں نے مقبوضہ کشمیر کے درجنوں گاؤں جلا د ئیے ہیں ،کچھ دنوں میں پاکستان میں کشمیر کیلئے جدوجہد شروع کرنے جا رہی ہو ں ، تمام شہروں میں یاسین ملک کی گرفتاری پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ سی پیک کہ وجہ سے کئی ممالک پاکستان کے نزدیک آ رہے ہیں۔