مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مطلوب انقلابی کاپاور شو اور سیاسی مظاہرہ ناکام ہو گیا ہے: چوہدری مہربان، اکرام چیچی
نوٹنگھم:کشمیرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائوں چوہدری مہربان اور چیئرمین اکرام چیچی نے کہا کہ لندن میں کھوئی رٹہ کے کچھ مسترد سیاسی افراد کی جانب سے منعقدہ پی پی پی آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمدمطلوب انقلابی کاپاور شو اور سیاسی مظاہرہ بری طرح ناکام ہو گیا ہے کیونکہ کھوئی رٹہ کے عوام کشمیر پی ٹی آئی کے پارلیمانی امید وار رفیق نیئرکے ساتھ ہیںانہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں کھوئی رٹہ کے غیور اور باجرات لوگوں نے پانچ سال تک وزارت کے مزے لینے والے شخص کو بری طرح مسترد کردیا ہے،اب وہ کس منہ سے لندن میں اپنی ناکام شو کر رہے ہیں انکی سیاست حالیہ الیکشن میںبدترین ہار کے ساتھ ہی ہمیشہ کے لیے دفن ہوگئی تھی ،ان رہنماوں نے کہا کہ مطلوب انقلابی نے بھٹو فلسفے کے برعکس حلقہ میں نفرت اور انتشار کے سواء کچھ نہیں کیا ہے اب سابق وزیر تعلیم برطانیہ میں کشمیری اوورسیز کمیونٹی بلخصوص کھوئی رٹہ کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں اب کھوئی رٹہ کی سیاست سے ان کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں انہوں نے رفیق نیئر کے تعاون اور مدد سے کشمیر کونسل کا ٹکٹ حاصل کیا تھا ،اور ہر مرحلے پر رفیق نیئر نے مطلوب انقلابی کی سیاسی پرورش اور تربیت کی ہے مگر اب کس منہ سے برطانیہ میں ہمارے قائد رفیق نیئر کے خلاف منفی باتیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب بھی حلقہ کھوئی رٹہ کشمیر پی ٹی آئی اور رفیق نیئر کا گڑھ ہے کسی بھی آزمائے اور مسترد شخص کو دوبارہ عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیا جائے گا، ان رہنماوں نے کہا کہ لندن میں پاور شو مکمل طور پر فلاپ ہونے کا حلقہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے سابق وزیر رفیق نیئرپر غصہ نہ نکالا جائے کیونکہ رفیق نیئر حلقے کے عوام کے دلوں کی دھرکن ہیں ، ان رہنماوں نے کہاکہ لندن استقبالیہ میںحلقہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے سابق وزیرمطلوب انقلابی نے اپنی ناقص کارکردگی اور ناکامی کو سیاسی پاور شو میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ حلقہ کھوئی رٹہ رفیق نیئر کا گڑھ ہے ،انہوں نے کہا کہ غیور عوام اب کسی کے جھانسے میں نہیں آنے والے ہیں ماضی کی طرح اب بھی اپنے لیڈر رفیق نیئر کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پی پی پی کی ناکام حکومت نے نہ صرف آزاد کشمیر کو پسماندہ کرکے رکھ دیا بلکہ ان کے وزیروں اور مشیروں نے آزاد کشمیر کو عالمی سطح پر بدنام کرکے رکھ دیا ہے ،جس سے کشمیر کاز کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری مہربان کا کہنا تھا کہ لندن میں محمد مطلوب انقلابی نے ناکام کوشش کرکے حلقے کی سیاست میں زندہ رہنے کی کوشش کی ہے لیکن کشمیر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رفیق نیئر کے جانثاروں کے ہوتے ہوئے اب ایسا ممکن نہیں رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کبھی بھی آزمائے ہوئے ناکام سیاستدان کو دوبارہ نہیں آزمائے گی،چیئرمین اکرام چیچی نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں ہارنے والے سابق وزراء حکومت کس منہ سے اوورسیز کمیونٹی کو گمراہ کر رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے عوام رفیق نیئر کے ساتھ ہیں،اور کسی بھی کرپٹ یا مافیا کو شب خون نہیں مارنے دیں گئے، ہمیشہ حلقہ کھوئی رٹہ کشمیر پی ٹی آئی کا گڑھ ہی رہے گا ،حلقہ کے عوام متحد ہوکر کسی بھی آزمائے شخص کو دوبارہ عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے نہ دیں ،ان رہنماوں نے کہا کہ لندن میں مطلوب انقلابی اپنے پاور شو مکمل طور پر فلاپ ہونے کا حلقہ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر سے سابق وزیر رفیق نیئرسے بدلہ نہ لیں بلکہ اپنی روش ترک کرکے اپنے دیرینہ قائد اور محسن فیق نیئر کا ساتھ دیں تاکہ ان کا نام سیاست میں زندہ رہئے،