مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حق خودارادیت کیلئے انسانی حقوق کے بڑے فورم پر آواز اٹھائیں گے: سردارمسعود خان
کوئٹہ:صدر آزاد کشمیر سردارمسعود خان نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی جس میں مجموعی ملکی صورتحال ، آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی ، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی ، سی پیک منصوبہ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں آباد کشمیری صوبے کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے ، حق خودارادیت کے منصفانہ حل کے لیے انسانی حقوق کے بڑے فورم پر آواز اٹھائی جائے گی، اقتصادی راہداری نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے ترقی کا زینہ ہے ،کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو اب بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ایک طرف جنگ مسلط کررکھی ہے تو دوسری طرف جھوٹ بول کرعالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کسی سے پوشیدہ نہیں ، کشمیری آزادی کیلئے خون کی قربانی دے رہے ہیں ، بھارت کو مجبور ہوکر حق خودارادیت دینا پڑے گا انہوں نے کہا کہ یہاں مقیم کشمیریوں کے مسائل بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر حل کریں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی قیادت اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جو جنگ لڑی ہے وہ بڑے حوصلے کی بات ہے۔