مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یوم شہدائے جموں پر یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر لابی اورسیمینار منعقدہونگے: تحریک حق خود ارادیت
بریڈ فورڈ ... برٹش کشمیریوں کی معاونت سے جموں و کشمیر کے عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے یورپی یونین اور امریکہ میں آواز بلند کرینگے۔یوم شہدائے جموں کی مناسبت سے یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر لابی اور کشمیر سیمینار منعقد کیا جائے جس میں تمام پارلیمانی گروپوں کے لیڈروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا،برٹش کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں مقامی سیاستدانوں کے ساتھ مل کر تقریبات منعقد کریں گے اور عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد اور سفارتی محاذ پر جدو جہد آزادی کو مزید منظم کرنے کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے برٹش اور یورپی سیاستدانوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے ایک نمائندہ وفد نے تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہڈرز فیلڈ میں یارکشائر سے کنزرویٹو پارٹی کے یورپی ممبر پارلیمنٹ ٹموتھی کرک ہوپ سے خصوصی اجلاس کے موقع پر کیا۔وفد میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمان خان یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،چوہدری فضل حسینMBEاور مقامی تاجر لیاقت علی حسین شامل تھے جبکہ اس موقع پر خصوصی طور پر کنزرویٹو پارٹی ہڈرز فیلڈ اور کولن ویلی کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی جبکہ تحریک کے ریجنل چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے تمام مہمانوں کو عشائیہ دیا،ٹموتھی کرک ہوپ نے اس موقع پر اپنے موقف کو دہرایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیریوں کی جدوجہد میں معاونت جاری رکھیں گے اور اگلے چند دنوں میں دورہ امریکہ کے دوران بھی برٹش کشمیریوں کے جذبات امریکی انتظامیہ تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو برصغیر کے اس دیرینہ مسئلہ کی طرف توجہ دینی چاہئے اور دونوں فریقوں کو خصوصی طور پر مسئلہ کشمیر پر مذاکرات شروع کر کے وادی میں اور کنٹرول لائن پر امن بحال کر کے کشمیریوں کو بھی مذاکرات میں شامل کرنا چاہئے کیونکہ کشمیری ہی اس مسئلے کے بنیادی فریق ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ کوئی دوسرا نہیں کر سکتا،انہوں نے تحریک کے عہدیداروں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہمارے گروپ کے ارکان اکتوبر کے آخری ہفتے میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں کشمیریوں کی تقریبات میں شرکت کریں گے وہاں برسلز میں خصوصی طور پر میں نے کشمیر لابی اور کشمیر سیمینار کیلئے انتظامات کئے ہیں جس میں یورپ کے مختلف دارالحکومتوں اور برطانیہ سے بھی کشمیری شرکت کرینگے اور یوم شہدائے جموں کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہونگی انہوں نے کہا کہ برٹش ممبران پارلیمنٹ تو بلا امتیاز سیاسی وابستگی کشمیریوں کے حقوق اور حق خود ارادیت کیلئے اپنے ایوان اور یورپی کمیشن تک رسائی کرتے رہتے ہیں مگر یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی کشمیریوں کو اپنے ممبران پارلیمنٹ کو ہمنوا بنانا چاہئے اس موقع پر راجہ نجابت حسین نے اگلے چند ماہ میں کشمیر پر ہونے والی تقریبات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور رکن یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپی یونین کی وزارت خارجہ کی انچارج بیرونس آشٹن تک کشمیریوں کا نقطہ نظر پہنچائیں وزیر اعظم آ زاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمان خان نے ممبر پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی اکابرین کا معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹموتھی کرک ہوپ کو ریاست کے دونوں اطراف دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔