مقبول خبریں
تارکین وطن کی فلاح و بہبود وزیر اعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے:بیرسٹر امجد ملک
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں معروف شاعر، کالم نگار عطاء الحق قاسمی کیساتھ یادگار شام
پاکستانی عوام نے 14مئی کے ملین مارچ کے حق میں فیصلہ دے دیا :پی ایس پی برطانیہ
عام آدمی پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، کوئی چیز مہنگی نہیں کی:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید
سید حسین شہیدسرورکا سیکرٹری تعلیم آزادکشمیرسیدشاہد محی الدین قادری کے اعزازمیں عشائیہ
آکسفورڈ:پاکستانی کمیونٹی کی جمیلہ آزاد اور ثوبیہ آفریدی لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب
کشمیر مہم: تحریک حق خود ارادیت یورپ نے پارلیمانی امیدواروں سے دستخط لینے شروع کر دیئے
اپنی آنکھیں کھول کے رکھنا طغیانی کے موسم میں
پکچرگیلری
Advertisement
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری حق خود ارادیت ضرور حاصل کرینگے:چوہدری بشیر رٹوی، شبیر ملک
لوٹن:آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ آل پارٹیز انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام چھبیس فروری دن ساڑھے بارہ بجے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے وحشیانہ مظالم اور انسانیت سوز واقعات کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرے گی،برطانیہ بھر میں بسنے والے کشمیری جماعتی وابستگی کو بالا تر رکھتے ہوئے ملی جذبہ کے تحت شرکت کر کے بین الاقوامی اور خصوصاً بھارتی سرکار کو یہ ٹھوس پیغام دیں کہ طاقت کے بل بوتے پر بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق خود ارادیت کو اب زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا کیونکہ دنیا بھر کی جغرافیائی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور ایسے میں بھارت کو اپنے وجود کو ایک بڑے جمہوری ملک کے طور پر منوانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر احمد رٹوی اور سیکرٹری جنرل شبیر ملک نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرے بارے اپنے جماعتی موقف کو میڈیا نمائندگان سے گفت و شنید کرتے ہوئے بتایا،انہوں نے مزید کہا بھارت کے ظلم کی انتہا ہو چکی اب کشمیری قوم نے تہیہ کر لیا ہے کہ ہم اپنے مظلوم بہن،بھائیوں،بچوں،بزرگوں پر مذید ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور اس بارے تمام بین الاقوامی متعلقہ اداروں تک صدائے احتجاج بلند کریں گے،انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت جماعت مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والی تمام سیاسی،سماجی و مذہبی جماعتوں و تنظیموں کے ساتھ غیر مشروط چلنے کیلئے تیار ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنا پیدائشی حق خود ارادیت ضرور حاصل کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر