مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سی پیک منصوبہ ملکی ترقی کا ضامن ہے ، سردار مسعود خان کا بلوچستان کے تاجروں سے خطاب
کوئٹہ :صدر آزاد جموں وکشمیر سردارمسعود خان نے کہاہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،مقبوضہ ہو یا آزاد کشمیر دونوں ملک کے دفاع کیلئے فصیل کی حیثیت رکھتے ہیں ،بلو چستان اور کشمیر کے چیمبرآف کامرس کے وفود ایک دوسرے کے پاس جا کر سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے دورے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سردارمسعود خان کاکہناتھاکہ ہم کشمیر سے محبت کا پیغام لیکر آئے ہیں بلوچستان اورکشمیر کے عوام کے درمیان پرانے رشتے قائم ہیں، انہو ں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ترقی کا ضامن ہے ۔