مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی مخرب الاخلاق ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی مخرب الاخلاق ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان کافی عرصے سے جاری شدید لفظی گولہ باری تھمی ہی تھی کہ اب ایک وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ،یہ وڈیو امریکہ کی فحش ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی تھی ۔برطانوی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کوفحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ باکسر عامر خان ہی ہیں۔عامر خان کی یہ ویڈیو اس وقت ریکار ڈ کی جب وہ سکائپ پر کسی خاتون سے ویڈیو چیٹ کر رہے تھے اور اس دوران غیراخلاقی حرکات میں مصروف تھے ۔ 2013کے دوران ریکارڈ ہونیوالی اس ویڈیو کے بارے میں یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ باکسر عامر خان سے یہ حرکات فریال مخدوم سے شادی کے چند ہفتے بعد سرزد ہوئی ہیں۔باکسر عامر خان کی مزید تین فحش ویڈیوز بھی اس ویب سائٹ کو فروخت کیلئے پیش کی گئی تھیں ۔ عامر خان کی قابل اعتراض ویڈیو سامنے آنے پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اسے انتہائی شرمناک قرار دیا ہے ۔ برطانوی میڈیاکے مطابق فریال مخدوم نے اپنا زیادہ وقت اپنی بیٹی کے ساتھ گزارنا شروع کر دیا ہے ۔