مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کی تحریک آزادی کا محور و مرکز پاکستان ہے،ہر دور میں قربانیاں دی ہیں: فدا کیانی
سٹوک آن ٹرینٹ ...مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اور سابق پولیٹیکل ایڈوائزر فدا حسین کیانی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کا محور و مرکز پاکستان ہے ،کشمیر ی عوام نے ہر مشکل دور میں استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ آج پاکستان جن مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام محب وطن نظریاتی قوتیں یکجا ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔وہ یہاں مسلم کانفرنس میرپور کے صدر خواجہ ساجد پہلوان کی رہائش گا ہ پر عشائیہ کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پرمطلوب بٹ سابق ڈپٹی میئرسٹوک ، اعجاز بٹ ، چوہدری رحمان اور چوہدری خورشید آف والسل بھی موجود تھے۔ فدا کیانی اور خواجہ ساجد پہلوان نے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ فدا کیانی نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیری مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ایک پناہ گاہ ہے جو گزشتہ عرصہ سے دہشت گردی کی ایک شدید لہر کی لپیٹ میں ہے ۔جس کی وجہ سے معاشی اور اقتصادی طور پر بھی ملک کو بے پنا ہ مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کی قومی قیادت کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔فدا کیانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے خطے کو لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ۔دھاندلی او ر مرکزی حکومت کے سہارے پر قائم ہونے والی آزاد حکومت نے خطے کے اندر مشیروں، وزیروں اور کوارڈینیٹروں کی ایک فوج بھرتی کر کے قومی وسائل کا ستیا ناس کر کے رکھ دیا ہے۔فدا کیانی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم کانفرنس کو اپنوں اور بیگانوں نے مل کر نقصان پہنچایا اس کے نظریاتی اور ایثار پیشہ کارکنان جماعت کا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مفاد پرست اور بلیک میلنگ کرنے والے عناصر ہر جماعت کے اندر موجود ہوتے ہیں جنہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست کو بھی ذاتی مفادات کے تابع کرنے کیلئے گزشتہ عرصے میں اپنا گھناؤنا کردار ادا کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ہم اپنے قومی مقاصد سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس میرپور کے صدر خواجہ ساجد پہلوان نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی اور عقیدے والی جماعت ہے جس کے ساتھ وابستہ کارکنان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نظریہ الحاق پاکستان کو کمزور نہ ہونے دیں اور خطے کے اندر اُن عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو خطے میں انتشا ر اور افراتفری پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے قائد مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔