مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
گلوبل کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام گھریلو ناچاکی پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے بارے پروگرام
مانچسٹر:گلوبل کمیونٹی فورم کے زیر اہتمام گھریلو ناچاکی پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے بارے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔دیار غیر میں بچوں کو اسلامی تعلیم سے آراستہ کریں یہ بہت سے درپیش مسائل کا حل ہے۔انسانی خدمت کو جوش و جذبہ رکھنے والوں کو گلوبل کمیونٹی فورم میں ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔ گلوبل کمیونٹی فورم کے زیر اہمتام برطانیہ کے شہر مانچسٹر قادریہ جیلانیہ سینٹر میں ایک پرگروام منعقد کیا گیا جس میں گرد و نواح سے بچوں اور مرد حضرات نے شرکت کی اس پروگرام کا انعقاد صرف بڑھتی ہوئی گھریلو ناچاکی پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے مقصود رہا۔ یہ پروگرام گلوبل کمیونٹی فورم کے پروگرامز کی ایک کڑی تھی، اس پروگرام میں قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کے ذریعے تعلیمات کا درس بھی دیا گیا ۔ صاحبزادہ احمد نثار بیگ قادری کا کہنا تھا کے ہمارے ایشن کمیونٹی میں گھریلو ناچاکی کی بڑھتی ہوئی شرع سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ جن میں سب سے بڑا مسئلہ بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے ہے ۔ جس سے بچے بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ والدین کو اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور اپنا اچھے کردار سے بچوں کو غلط راستے پر چلنے سے بچایا جا سکتا ہے۔والدین کو چاہیے کو وہ بچوں کو اسلامی تعلیم کے زیور سے آرستہ کریں اپنی مادری زبان بھی سیکھائیں ، یقناََ اس سے بڑے اچھے نتائج مرتب ہونگے ۔ بچے غلط سوسائٹی سے دور رہ کر اپنے کلچر اور خاندانی قدر وقیمت کو سمجھ پائیں گے جس سے گھر کی فضا میں اچھی تبدیلی کا قیام ممکن ہو سکتاہے جو گھریلو ناچاکی پر قابو پانے میں مدد گار ہو گا۔ دیار غیر میں جہاں انگلش بہت ضروری ہے وہاں ہمیں اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔ اس سے ہمارے معاشرہ بہت سے بُرائیوں سے پاک ہوسکتا ہے۔ جنرل سیکڑی طارق لودھی نے کہا کے آئندہ بھی اسی طرح کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرامز مرتب کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں ۔ جلد ہی کمپیوٹر کی مفت تعلیم کے بارے میں اعلان کیا جائیگا جس میں خواتین ومرد حضرات اپنی اپنی خاص نشست میں اس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور انسانیت کی اس سے بڑھ کر اور کوئ خدمت نہیں کہ آپ آئندہ آنے والی نسل کی بہترین پرورش کر کے ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھیں گے۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر