مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بارہ اکتوبر 1999 کے سیاہ دن کی سیاہ صورتیں اپنے تکلیف دہ انجام کو پہنچ چکی: زبیر گل
لندن ... پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن 12 اکتوبر 1999 کو قوم ڈکٹیٹر پرویزمشرف کی بدترین فوج گردی کے طور پر یاد رکھے گی اور ہمیشہ نفرت کرتی رہے گی۔پرویز مشرف صرف ڈکٹیٹر ہی نہیں بلکہ ایک فوجی ڈاکو بھی تھا جس نے جمہوریت کو تہس نہس کرتے ہوئے تمام قومی ادارے تباہ و برباد کر دیے۔ اسکے بدنما گروہ نے ملک و قوم کی شان اور مستقبل کی ذرہ برابر پرواہ کیے بغیر تمام آمرانہ اقدامات کی پیروی کی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے 12 اکتوبر یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا عوامی تائید و حمایت سے واضح مینڈیٹ لے کر منتخب ہونے والے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو بزور طاقت گرفتارکرکے اس روز استعفی لینے کی کوشش کی گئی اور اس غیر آئنی اقدام کو نہ ماننے پر قید و بند کی صعوبتوں سے گزاراگیا اور جان تک لینے کی کوشش کی گئی۔ زبیر گل نے کہا ہم نے تو ڈکٹیٹر کو اس کے گھر نظر بند کیا ہے اس نے تو میاں صاحبان کو والد کے جنازے پر بھی وطن آنے کی اجازت نہ دی۔یہ ظلم کی انتہا تھی جسے قدرت بھی خاموشی سے دیکھ رہی تھی۔ آج اللہ کے فضل سے وہی میاں محمد ںواز شریف اس ملک کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے اور آمر ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہو سکا۔ زبیر گل نے کہا خدا کی لاٹھی بےآواز ہے جو ظالموں پر برس چکی آج اس کی رحمت مظلوموں کی داد رسی کر رہی ہے آمر اور اس کے حواری اپنے انجام کو پہنچ چکے اور آنے والے دنوں مین اپنے کرتوتوں کی سزا بھی بھگتیں گے۔ صدر مسلم لیگ ن برطانیہ نے کہا کہ آج پاکستانی عوام دوبارہ نواز شریف کو وزیر اعظم اور میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی کے منصب پر فائز کر چکی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ان رہنمائوں کی انتھک محنت اور ویژن کی بدولت وطن عزیز پاکستان دنیا میں ایک کامیاب ملک کی صورت عزت اور وقار کے ساتھ ابھرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ جاوید کو پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا نائب صدر بنانے کا اعلان بھی کیا۔ پارٹی رھنما میاں مسرور سعید، شاکر قریشی اور نذیر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ (رپورٹ: اکرم عابد)