مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی فوٹو جرنلسٹوں کو پیلٹ مارکراندھا کرنیکی دھمکی
سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں مقامی میڈیا اداروں کے ساتھ کام کرنے والے فوٹو جرنلسٹوں نے کہا ہے کہ بھارتی فورسزکے اہلکاروں نے انہیں سرینگر کے علاقے نوہٹہ میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شدید ہراساں کیا۔ ایک فوٹو جرنلسٹ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پیلٹ بندوق تھامے فوجی اہلکار وں نے انہیں چلاتے ہوئے کہا کہ کیا تم لوگ اندھا بننا چاہتے ہو؟۔ اہلکاروں نے زبردستی کام سے روکنا چاہا اور پیلٹ مارنے کر اندھاکرنے کی دھمکی بھی دی ،گزشتہ دنوں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ایک فوٹو جرنلسٹ کو رینہ واری کے علاقے میں پیلٹ مار کر ایک آنکھ کی بصارت سے محروم کر دیا تھا۔دوسری طرف سری نگر میں تجارتی لحاظ سے مصروف لال چوک کے قریب کوٹ روڑ علاقے میں آتشزدگی کے دوران ایک درجن کے قریب دکانیں ،2بینک اور ایک ڈاکخانہ اورکروڑوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔بھارتی وزارت داخلہ نے سی آر پی ایف کی 15کمپنیوں کو مقبوضہ کشمیر سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، کپواڑہ سے 3کمپنیوں کو اسمبلی الیکشن ڈیوٹی کیلئے روانہ کر دیا گیا جبکہ مزید 12کمپنیوں کو ایک ہفتے کے دوران ہٹایا جا رہا ہے ۔