مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمارا لیڈر پاک فوج کا کمانڈو ہے جس کا حوصلہ کسی صورت نہیں توڑا جا سکتا: آصف شہزاد
لندن ...مختلف کیسوں میں اسلام آباد کے اپنے فارم ہائوس میں نظر بند سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی باڈی نے حالات و واقعات کے پیش نظر اوورسیز میں پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی ایم ایل کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے سابق ایڈوائزر قائد مسلم لیگ پرویز مشرف، آصف شہزاد کو آرگنائزنگ کمیٹی کا چیف آرگنائزر اور افضال صدیقی کو سیکریٹری نامزد کر دیا ہے۔ ڈپٹی آرگنائزر کا عہدہ سعید بھٹی کو دیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں فہمیدہ عباسی، محمد علی چوہان، ثمینہ علی، ڈاکٹر ضیا الرحمان، تبریز اورہ، حامد مرزا، آدم غیاث الدین، اور چوہدری اکرم گل شامل ہیں۔ نئے نامزد چیف آرگنائزر آصف شہزاد نے کشمیر لنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد پارٹی کی برطانیہ میں موجودگی اور پاکستان روانگی سے اب تک ہماری ٹیم نے خاموش مجاہدوں کی طرح کام کیا ہے۔ مشکل حالات میں بھی سابق صدر پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر طے ہے کہ ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے موجودہ حکمران سوچ اور سمجھ کر اتنا ظلم کریں جتنا وہ خود سہہ سکتے ہیں ہمارا لیڈر پاک فوج کا کمانڈو ہے جس کا حوصلہ کسی صورت نہیں توڑا جا سکتا۔ جلد ہی وہ دن آئے گا جب وہ سب جھوٹے مقدمات سے سرخرو ہو کر عوامی خدمت کو باہر نکلیں گے۔آصف شہزاد نے کہا انہیں اور ان کے ساتھیوں کو جو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ہم ان میں کامیابی کیلیے دن رات ایک کر دیں گے اور پارٹی کے سب ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ (رپورٹ: اکرم عابد)