مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،تشدد،مزید2نوجوان شہید،متعدد زخمی
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں کوئی کمی نہ آئی ، ضلع پونچھ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ روز ضلع پونچھ کے علاقے بے تاڑ نالہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران 2نوجوانوں کوشہید کردیا ۔ نوجوانوں کی شہادت پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف نعرے لگائے ،مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے بھارتی فورسز نے فائرنگ اور آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا جس سے بیسیوں افراد زخمی ہوگئے ۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے جموں خطے کے مسلمانو ں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج نماز جمعہ کے بعد پر امن مظاہرو ں کی کال دی ہے ۔ضلع پلوامہ کے علاقے ترال ٹاؤن میں ڈیوٹی پر تعینات سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 180بٹالین کے کانسٹیبل بیرورام ریگر نے خود کو گولی مارلی ،اسے آرمی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس ترجمان راجیش یادیو کاکہناہے کہ ریگر بنکر میں اکیلا بیٹھا ہواتھااوراچانک اس نے خودکوگولی مارلی تاہم اس کی وجہ کے بارے میں کچھ پتانہیں چل سکا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں عرصہ دراز سے تعینات انڈین آرمی اور بی ایس ایف کے 300سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہوکر بھارت کے مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں ۔