راولپنڈی:سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ نواز حکومت حادثات پر قائم ہے ہم بہت جلد آزاد کشمیر میں انتقامی کارروائیوں ،گڈگورننس، فنڈزکی بندش کے خلاف اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل گرینڈ الائنس بنانے جار ہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آزاد کشمیر میں لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ، حکومت کی جانب سے اداروں کو ختم کرنے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریں گے ، تمام جماعتوں کی مشاورت سے اپریل میں سیز فائر لائن توڑنے کی تاریخ کااعلان کیا جائے گا۔ |