مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی فائرنگ،نوجوان شہید،انتہا پسند ہندوئوں نے7گھر جلا دیئے
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ روزضلع بانڈی پورہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان کو ضلع بانڈی پورہ میں ہاجن کے علاقے پرے محلہ میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا ۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کو مقابلے میں قتل کیاگیا ہے ۔ ضلع کٹھوعہ میں ہیرا نگرکے علاقے ہریہ چک میں ہندو انتہا پسندوں نے گائو کشی کا بہانہ کرکے مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کرکے کئی مکانوں کو نذر آتش اور کئی افراد کو زخمی کردیاہے ۔ علاقے سے مبینہ طور پر گائے کاسر برآمد ہونے پر ہندو فرقہ پرستوں نے جلوس کی صورت میں مسلم بستی کی طرف مارچ کیا اور اس پر حملہ کردیا جس کے بعددونوں اطراف نے ایکدوسرے پر پتھرائو کیا ۔پولیس نے تشدد پر آمادہ بھیڑ پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے جبکہ علاقے میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں حالیہ انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز کی گولیوں اور پیلٹ گنوں سے زخمی ہونیوالوں کی مالی امداد کیلئے ایک ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی فورسز نے ایک معذور کشمیری نوجوان پر کالا قانون سیفٹی ایکٹ لگا کر اسے جیل میں ڈال دیا۔جسمانی طور ناخیز بارہ مولہ کے نوجوان تنویر احمد وار کے خلاف پی ایس اے لاگو کئے جانے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے ۔مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے اقوا م متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل ا نتونیو گوتیریس کی جانب سے بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیاہے ۔