مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن کی دعاؤں اور محنت سے پاکستان جلد ترقی کا سفرطے کرلیگا: چوہدری لال حسین گرمالہ
مانچسٹر ... پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 26 جہلم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی چوہدری لال حسین گرمالہ کا مانچسٹر پہنچنے پر شاندار استقبال، ائرپورٹ پر نارتھ ویسٹ ن لیگ کے صدر راجہ سجاد سمیت درجنوں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کرخوش آمدید کہا واضح رہے کہ چوہدری لال حسین مانچسٹر کے مشہور بزنس مین بھی ہیں جنہوں نے حالیہ الیکشن میں دوہری شہریت چھوڑ کر پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ۲۶ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی الیکشن میں کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ برطانیہ پہنچے تو لیگی کارکنان نے انہیں گرمجوشی سے وصول کیا استقبال کے لیئے آئے ہوئے پارٹی ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری لال حسین نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کی دعاؤں اور محنت سے انشااللہ پاکستان بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا میاں نواز شریف جیسے محب وطن شخص کی قیادت پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیئے دوہری شہریت چھوڑ کر سیاست میں اترا تھا مگر عوام نے جس اعتماد سے نوازا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی سبھی ٹیم ملک کے دیرینہ مسائل جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے کمر بستہ ہو کر میدان میں نکلے ہوئے ہیں ملک کی سمت درست کرنے کے لیئے عوام کو سخت ترین حکومتی فیصلوں کا ساتھ دینا ہوگا پاکستان کے مسائل اس قدر سنگین ہوچکے ہیں کہ قربانی اور ایثار سے کام لیئے بغیر انہیں بہتر نہیں کیا جا سکتا،میاں نواز شریف کی نگرانی میں چلنے والی حکومت ہر وہ فیصلہ کر رہی ہے جس میں پاکستان کے بہتر مستقبل کا راز پنہاں ہے ملک میں بار بار آنے والی آمریت اور گزشتہ پانچ سالہ سیاہ دور تمام مسائل کی جڑ ہے مہنگائی لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری کے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں حکومت کے پاس کوئی آلہ دین کا چراغ نہیں جس کی مدد سے راتوں رات مسائل ہو جاہیں پاکستان کے دیرینہ مسائل حل کرنا میاں محمد نواز شریف کا خواب ہے جسے پورا کرنے کے لیئے وہ عظیم مشن پر گامزن ہو چکے ہیں۔