مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صدر آزاد کشمیر کے کوآرڈینیٹربرطانیہ محمد ایوب خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سےخصوصی ملاقات
ناٹنگھم ... وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری مجید کے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان کے برطانیہ میں کو آرڈینیٹر راجہ محمد ایوب خان نے ان سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں تحریک آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت دراصل عوام کی اپنی حکومت ہے جس میں کوئی ڈکٹیٹر نہپیں موجودہ حکومت عوام کیمنتخب اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ہے عوام اس حکومت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت عوام کے درینہ مسائل کو حل کر رہی ہے بہت کم عرصہ میں عوام کو تین میڈیکل کالجز دیکر اس حکومت نے ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے جو آئندہ آنیوالی کوئی اور حکومت بھی نہیں کر سکے گی۔صدر ریاست کے کوآرڈینیٹر راجہ محمد ایوب خان نے انکے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران کشمیر کی تحریک آزادی پر مرتب ہونے والے اثرات پر جب بات کی تو وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیروں کے وکیل کا اہم کردار ادا کیا ہے اور پوری دنیا کو یہ بتایا ہے کہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کی اس تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا انھوں نے کہا کہ ہم نے امریکہ کے دورے کے دوران بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور دنیا کو یہ بتایا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے انھوں نے کہا کہ بھارت ایک طرف تو جمہوریت کا چمپئین بنا ہو اہے اور دوسری جان کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس پر اب دنیا زیادہ دیر تک خاموش نہیں رہے گی۔راجہ محمد ایوب خان نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ برطانیہ میں آباد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کے لیے حکومت کے ہر اقدام کی حمایت کرتی ہے اور برطانوی کشمیری اپنے وطن کی آزادی کے لیے کشمیر کے سفیر کی حثیت سے کام کر رہے ہیں اور برطانیہ میں آباد کمیونٹی اپنے وطن کی آزادی کے آپشن پر متحد و منظم ہے۔انھوں نے وزیر اعظم کی توجہ برطانیہ پلٹ کشمیریوں کے ساتھ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اور پھر اپنے آبائی علاقوں میں اپنوں کے ہی ہاتھوں ہونے والے غیر انسانی برتاؤ کی جانب مبذول کروائی جس پر وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا پورا کردار ادا کرینگے تا کہ آئندہ کسی کوایسی شکائیت کا موقع نہ ملے۔ (رپورٹ: خواجہ کبیر احمد)