مقبول خبریں
کشمیر میں مظالم کیخلاف اقدامات نہ اٹھائے تو تباہی کی ذمہ داری بین الاقوامی کمیونٹی پر ہو گی:نعیم الحق
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ ہمارا کیس دنیا میں پوری قوت کیساتھ اٹھاتارہیگا:ملک نواز
سلائو ... ممبر آزاد کشمیر اسمبلی ،مرکزی سینئر نائب صدر آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو ملک کے سنگین مسائل کے لیئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے معاشی وسیاسی استحکام کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،کشمیری پاکستان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا کیس پوری قوت کے ساتھ دنیا میں اٹھاتا رہے گا جبکہ کشمیری پاکستان کے بہتری اور خوشحالی کے لیئے ہر وقت دعا گو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائوتھ آل کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنے اعزاز مین منعقدہ استقبالیہ میں کیا۔ سابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے بھی اس تقریب مین خصوصی طور پر شرکت کی۔ ملک محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان سے کشمیریوں کا تعلق کسی سیاسی جماعت یا حکومت کے مرہون محنت نہیں،مسلم کانفرنسی قیادت اور ریاستی عوام نے پاکستان بننے سے قبل ہی الحاق پاکستان کی منزل کا تعین کرتے ہوئے ہمارے لیئے مشعل راہ چھوڑی ہے کشمیر وپاکستان کی عوام گہرے روحانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جنہیں تقویت دینے کے لیئے مسلم کانفرنس نے ہر دور میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ کشمیری قوم نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لےئے جس عظیم جذبے اور ایثار سے کام لیا ہے وہ بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق بھی ملنے چاہئیں۔ چوہدری اختر کی زیر صدرات تقریب میں نظامت کے فرائض پروفیسر امتیاز چوہدری نے ادا کیئے ممبر قومی اسمبلی رضا ہراج حیات نے کہا کہ پاکستان وکشمیر لازم وملزوم ہیں جنہیں کوئی بھی سازش جدا نہیں کر سکتی ملک کے خلاف بہت سی طاقتیں سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل وسینئر رہنما مسلم کانفرنس چوہدری محمد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا کے پلیٹ فورمز پر مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرنے میں مسلم کانفرنس کا کلیدی کردار ہے ۔ سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع میرپور راجہ ظفر معروف نے کہا کہ کشمیر پر جب بھی فیصلہ کن موڑ آیا تو حقیقی کردار مسلم کانفرنس جیسی ریاست جماعت کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک مرتبہ پھر بحرانوں سے سر خرو ہوکر کارکنوں کا مان بلند کرے گی۔ صدر مسلم کانفرنس چوہدری بشیر رٹوی ،جنرل سیکرٹری کونسلر ریاض بٹ،صدر لوٹن راجہ محمد یعقوب،چیرمین پبلسٹی بورڈ ملک شبیر ، راجہ اسحاق،سردار شکیل ایڈووکیٹ،مرکزی رہنما امجد عباسی،جنرل سیکرٹری لوٹن پروفیسر ممتاز بٹ،چوہدری صابر،میاں غلام رسول نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔