مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبران پارلیمنٹ کا خیر مقدم، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے انکا کردار قابل تعریف: مسعود خان
اسلام آباد :صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنے کے لیے کی جانے والی قانون سازی ختم کی جائے ۔ اسرائیل کی طرز پر غیر قانونی آبادیاں قائم کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکی جائیں۔بھارت مذاکرات کے راستے میں رکاوٹ ہے ، وہ بدھ کو کشمیر ہائوس ایوان صدر میں برطانیہ سے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ممبران پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر دبائو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیر میں آبادی کا تناسب نہ بدلا جا سکے غیر کشمیریوں کو شہری حقوق دینے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کی کانفرنس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی جائے گی ، برطانیہ سے آئے ہوئے ممبران پارلیمنٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے ان کا کردار قابل تعریف ہے ۔ ممبر یورپی پارلیمنٹ راجہ افضل خان نے کہا کہ ہمار ا دل پاکستانیوں اور کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ کشمیریوں کو آزادی ملنی چا ہئے اقوام متحدہ کشمیریوں سے حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جا سکتا انہیں آزادی ضرور ملے گی ۔