مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے نواحی دیہات ہری تار کا محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی شروع کردی ، گھروں کو توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہنچایا گیا اور اہلخانہ سے بدتمیزی کی گئی ۔اس دوران فوج نے فائرنگ کرکے نوجوان ابو عمر خطاب کو شہید کردیا ۔بھارتی پولیس کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کو فوجیوں نے ایک جھڑپ کے دوران مارا ،یہ مجاہد تھااور پاکستان کا رہنے والاتھا۔پلوامہ کے مورن چوک میں قافلے پر حملے میں بھارتی پیراملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک آفیسرزخمی ہوگیا ۔ضلع رام بن کے علاقے چندرہ کوٹ میں لوگوں نے بھارتی پولیس کے مظالم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے کارکنوں نے کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ہندو مہاجرین کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ضلع پلوامہ کے علاقے کادی بوگ کاکاپورہ میں بھارتی فورسز نے تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو تشدد کانشانہ بنایا جس کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاجی مظاہرے کئے ۔ بھارتی فورسز نے اس دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، لوگوں نے مزاحمت کی اور بھارتی فورسز پر پتھرائو کیا۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک رہنے والے کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ۔ ضلع پونچھ کی انتظامیہ نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیاہے جس کے تحت لوگوں کو تار بندی کے اندر اپنی زمینوں کی دیکھ ریکھ یا رشتہ داروں کے گھر جانے کیلئے بھی مقامی تحصیلدار یاپولیس تھانے سے اجازت نامہ لکھواکر لاناہو گا۔