مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپ میں عید الاضحیٰ 15 کو ہو گی یا 16 کو علما تقسیم، طلبہ حیران، ماں باپ پریشان ..!!
لندن ... اسلام محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے، برطانیہ اور یورپ میں بچے یہ بات سنتے سنتے جوان ہو چکے مگر ان کی سمجھ میں یہ بات نہیں آتی کہ اس فلسفے کا پرچار کرنے والے علما حضرات عید کے مسئلے پر انتشار کا شکار اورباہم دست و گریبان کیوں ہیں؟ حالانکہ عید الاضحیٰ جسے عید قرباں بھی کہا جاتا ہے ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ اسکولوں میں دیوبند و اہلحدیث مساجد کے بچے ایک دن چھٹی کی درخواست دے رہے ہیں اور اہلسنت و فقہ جعفریہ کی مساجد میں جانے والے بچے دوسرے دن عید کی چھٹی کے خواہاں ہیں، سیاست سے بے نیاز دین کو زندگی کا لازمی حصہ سمجھنے والے والدین پریشان ہیں جبکہ اپنے علیحدہ مدرسے بنا کر سالانہ ملین پائونڈز کے چندے، گرانٹس اور فیسیں بٹورنے والے علما کرام خوش و خرم جبکہ کمیونٹی رہنما اپنے اپنے حصے کی خبریں لگوا کر مطمئن ہیں۔ ایک طرف کے نمائندہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی برطانیہ ویورپ کے رہنما مولانا اسلام علی شا ہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپ میں آباد مسلمانوں کی اکثریت 15اکتوبر بروز منگل سعودی عرب اور دنیا کے اکثر اسلامی ممالک کے ساتھ عید منا رہی ہے۔ برطانیہ کی بڑی دینی جماعتیں اور تمام بڑے مراکز جمعیة علماء برطانیہ وحزب العلماء کے علاوہ دوسرے مکاتب کی جماعتیں ،اسلامک کلچر سینٹر لندن ،تبلیغی مرکز، دارالعلوم بری، دارالعلوم بلیک برن، دارالعلوم لیسٹر، دارالعلوم بریڈفورڈ،دارالعلوم ڈیوزبری کے علاوہ برطانیہ کے تمام بڑے شہروں کی جامع مساجد اوربر طانیہ میں آباد پاکستانی ، ہندوستانی ، بنگلہ دیشی ، عرب ، صومالین ،ترک،کرداور افریقن نے منگل کے دن عید منانے کا اعلان کرکے ابزرویٹری کے حسابات کومسترد کرکے اسلامی اصولوں کے مطابق چاند کی روٴیت پر عمل کیا ہے۔ دوسری جانب کے رہنما مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ ویورپ کے محقق برطانیہ علامہ ظفر محمود مجددی فراشوی نے کہاہے کہ برطانیہ کے تمام مسلمانوں کو ویدین اور چاند کے امور برطانیہ کے مطلع اور جدید سائنسی علوم کی روشنی میں کرنے چاہئیں، برطانیہ یورپ میں مسلمانوں کے خلاف تفرقہ انتشار اور مشکوک پیدا کرنے کے لئے دینی اور فقہی مسائل کو اچھالا جارہا ہے یہ سب مسلمانوں کے لئے لمحہ فکر یہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مغرب میں ذرائع ابلاغ مسلمانوں کے فقہی مسائل کو سکینڈل بناکر اچھال رہے ہیں جس سے مسلمانوں میں بددلی اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دینی، فقہی مسائل پر تصاویر چھپوانے اور شہرت حاصل کرنے والوں کوجنہیں قرآن وفقہ کا سرے سے علم ہی نہ ہو اور انہوں نے کتب فقہ نہ پڑھی ہوں بلاوجہ فتوے جاری نہیں کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ کثرت علمائے کرام اورماہرین 16اکتوبر ہی کو عید الاضحیٰ برطانیہ میں فیصلہ کرچکے ہیں۔ ایسے میں برطانیہ و یورپ میں صورتحال یہ ہے کہ ایک ہی فیملی کے آدھے گھر ایک دن عید کریں گے تو آدھے دوسرے دن اور بچے ۔۔۔۔۔ ان کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔ دو دو عیدیں دو دو چھٹیاں !! (رپورٹ: اکرم عابد)