مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال بارے برطانیہ نےبھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر دی
لندن:برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال کا معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھایا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانوی خارجہ امور اور دولت مشترکہ کے دفتر سے وابستہ خاتون افسربارونس اینلے نے دارا لامرا میں لارڈ نذیر احمد کے تحریری سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ خارجہ اور دولت مشترکہ امور کے انڈر سیکرٹری آلوک شرما نے کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور ہجوم پر قابو پانے کے متبادل طریقوں کا معاملہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی حکومت کے نمائندے سے اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے عہد پر قائم ہے اور تمام دیگر ممالک سے امید کرتا ہے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے معاملات پر مسلسل رابطے میں ہیں اور انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے سال 2016 میں 9خواتین اور42 کمسن بچوں سمیت303بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا،39 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا،19ہزار 11افراد زخمی ہوئے جبکہ حریت رہنماؤں ، کارکنوں، طلبا ، نوجوانوں اور خواتین رہنماؤں سمیت 12ہزار 6سو 4افراد کو گرفتارکیاگیا۔ بھارتی فورسز نے 658 خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی ۔زیادہ تر شہادتیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات گزشتہ سال8جولائی کوبھارتی فورسز کے ہاتھوں معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد پیش آئے ۔ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں آنکھوں میں پیلٹ لگنے والے سینکڑوں افرادکا آپریشن کیا گیا جن میں سے 14سالہ انشاء منظور سمیت کئی لوگ ہمیشہ کے لیے بینائی سے محروم ہوگئے ۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں داعش اور پاکستانی جھنڈے لہرانے کا بھارتی وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں مفصل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔مغربی پاکستان کے ہندو مہاجرین کی ریاست جموں و کشمیر میں آباد کاری کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان انیل گپتانے کہا کہ حریت کانفرنس اور نیشنل کانفرنس کا شور مچانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔