مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر‘ غیر قانونی آبادکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرے‘یاسین ملک گرفتار
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادکاری کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ قابض فورسز نے پْرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کاوحشیانہ استعمال کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک سمیت متعددزخمی وگرفتار کر لئے ۔اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تحت ہندوشرنارتھیوں کو ریاستی شہریت جاری کرنے کیخلاف حریت قیادت کی کال پرجمعہ کو ریاست بھرمیں ہڑتال رہی اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، شوپیان، کولگام، پلوامہ، اسلام آباد،بڈگام سمیت تمام اضلاع میں کاروباری مراکزبندرہے جبکہ فورسزنے مظاہرین کومنتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اورآنسوگیس کابے دریغ استعمال کیا،نتیجہ میں کئی افرادزخمی ہوئے جبکہ متعددگرفتارکرلئے گئے ،اسی دوران جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک تمام ترپابندیاں توڑتے ہوئے پلوامہ پہنچ گئے اور بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی،اس موقع پرمظاہرین اورفورسزکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں کئی کشمیری زخمی ہوگئے جبکہ یاسین ملک سمیت متعدد کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا،یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بتایا کہ بھارتی فوج کے تشددسے یاسین ملک بھی زخمی ہوئے اورانکے ہونٹوں،آنکھوں، کندھوں پرچوٹیں آئیں،نیزوادی بھرمیں آج بھی ہڑتال رہے گی۔دریں اثناحریت رہنما اور جموں و کشمیرمسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کوعدالتی حکم پر جمعرات کو کٹھوہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا،تاہم پولیس نے گزشتہ روزانہیں دوبارہ گرفتارکرلیا۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے شعبہ انسانی حقوق کی طرف سے 50 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیاکہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ6ماہ کے دوران115سے زائد کشمیریوں کو شہید اور16ہزارسے زائدکوزخمی کیا، پیلٹ گن سے 1200 افراد،جن میں بیشترنوجوان شامل تھے ، کی آنکھوں کو نشانہ بنایاگیا۔