مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی طرف سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں تقریب کا انعقاد
لندن: پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی طرف سے وسطی لندن کے معروف مقام ماربل آرچ پر شہید رانی محترمہ بے نظیر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے قائدین، پاکستان سے آئے ھوئے قائدین، کارکنان اور کمیونٹی لیڈرز کے علاوہ اچانک جمع ھونے والے غیر ملکی باشندوں نے بھی محترمہ شہید کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ بھٹو خاندان اپنی جمہوری قربانیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں ایک بڑے مقام کا حامل ھے اور ھم انہیں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ھیں ۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے سابق صدر محسن باری، پاکستان سے آئے امیدوار اسمبلی بابر بٹ، سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل ابرار میر، میاں سلیم، کونسلر لیاقت علی و دیگر نے اس موقع پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر انہوں نے پاکستان کا نام روئے زمین پر روشن کیا اور اسی ملک کی خاطر جان تک قربان کردی۔ ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ناصرف پاکستان کی عوام بلکہ دنیا بھر میں لوگ انہیں انکی ذہانت اور متانت کی وجہ سے جانتے تھے جو کہ انکی برسی پر آج بھی افسردہ ہیں۔ تقریب میں بیرسٹر حیدر زمان قریشی سنئیر نائب صدر ساوتھ پنجاب، میاں سلیم سابق صدر ساوتھ، آصف علی خان انچارج پیپلز سیکریٹریٹ برطانیہ، ابرار میر سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری، بابر سہیل بٹ سابق صدر پی ایس ایف پنجاب، ریاض کومروی سابق ممبر ایڈھاک کمیٹی، خادم حسین ناصر سابق انچارج کلچرل افئیرز، ناھید حیات سابق ممبر ایڈھاک کمیٹی، محمد شفیع سابق صدر ایسٹ لندن، رضوان خان سنئیر راھنما، وحید اقبال مرکزی راھنما یوتھ، ایم بی ای چوھدری لیاقت علی سابق لارڈ مئیروالتھمسٹو، شاکر قریشی چئیرمین کاروان فکر، ڈاکٹر خالد باجوہ، محمد حیات تارڑ، چوھدر رشید، عثمان نثار، چوھدری قربان، شعیب شیخ، فیضان باری، مایہ علی خان، روحان باری، راحیل باری، فضا باری، پروفیسر اقبال اور دیگر بچوں اور خواتین نے حصہ لیا۔ آخر میں بیرسٹر حیدر زمان قریشی نے محترمہ شہید کے بلند درجات کےلئیے دعا بھی کی۔